کسٹمز کا موبائل مارکیٹ صدر پر چھاپا‘ بھارتی ساختہ موبائل فونز برآمد
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) کسٹمز انفورسمنٹ سیل نے موبائل مارکیٹ صدر میں چھاپا مار کر کروڑوں مالیت کے بھارتی ساختہ موبائل فونز ،ٹیبلٹس، گھڑیاں، ،ٹیبلٹس، پینسلز اور ایئر پوڈ ضبط کر لیے۔تفصیلات کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے اسٹار سٹی موبائل مارکیٹ، صدر، کراچی میں گودام پر چھاپا مار کارروائی کی۔ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ سید محمد رضا نقوی نے بتایا کہ چھاپا میں 3 کروڑ روپے مالیت کے ایپل آئی فون،ایپل میک بک، ایپل واچز، ایپل پینسلز، سیمسنگ ٹیبلیٹس، ائر پوڈز اپنی تحویل میں کے کر ضبط کر کیے ہیں، ضبط شدہ اشیاء میں بھارتی ساختہ اشیاء بھی تحویل میں لی گئی ہیں۔سید محمد رضا نقوی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے انڈین ساختہ کسی بھی قسم کی اشیاء امپورٹ کرنے پرپابندی عائد کی ہوئی ہے ، ضبط شدہ اشیاء کو ASO کے گودام منتقل کردیا گیا ہے۔کراچی کے مال پر کسٹمز کا چھاپہ، ممنوعہ اشیا برآمد، انہوں نے کہا کہ ممنوعہ انڈین ساختہ اشیاء یہاں تک پہنچنے اسمگلنگ میں ملوث افراد اور سہولت کاروں کا تعین کرکے کسٹمز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں بڑی کمی، تاریخی اضافہ برقرار نہ رہ سکا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: گزشتہ روز سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی تاہم آج اس میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے گر گئی جس کے بعد یہ 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے پر آ گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 2058 روپے کم ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے مقرر کی گئی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں یہ کمی عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کے اثرات کے طور پر سامنے آئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی جہاں سونا 24 ڈالر سستا ہو کر 3668 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔ ماہرین کے مطابق گزشتہ روز کے بڑے اضافے کے بعد مارکیٹ میں دباؤ کم ہوا ہے اور آج طلب و رسد کے فرق کے باعث قیمتیں نیچے آئی ہیں۔
واضح رہے کہ صرف ایک روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 4700 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد یہ 3 لاکھ 91 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت میں غیر یقینی صورت حال اور کرنسی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے سبب آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید ردوبدل ممکن ہے۔