عمران خان نے اپنی احتجاجی تحریک ملتوی کر دی
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
پی ٹی آئی کے بانی نے اپنی رہائی کے لئے نئی احتجاجی تحریک چلانے کا پلان ملتوی کر دیا۔ بانی نے عالمی حالات کے باعث اپنی رہائی کی تحریک چلانے کا فیصلہ ملتوی کیاہے۔
یہ بات پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی بہن نورین نیازی اور عظمیٰ خان نے اپنے بھائی کے ساتھ اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کے بعد خود بتائی۔
نورین نیازی اور عظمیٰ خان نے آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔
اٹک: کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلع بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں نورین نیازی نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے "احتجاجی تحریک" عالمی حالات کی وجہ سے مؤخر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو عالمی حالات کے بارے معلومات ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت متحد ہونا چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں بانی کی بہن عظمیٰ خان نے براہ راست جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ عمران خان کا اسرائیل کے بارےمیں کیا مؤقف ہے، یہ ساری دنیا جانتی ہے۔
رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ 1.
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
جعلی حکومت بانی کو قید تنہائی میں رکھ کر توڑ نہیں سکتی، بیرسٹر سیف
جعلی حکومت بانی کو قید تنہائی میں رکھ کر توڑ نہیں سکتی، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز
پشاور(سب نیوز)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو قیدِ تنہائی میں رکھ کر توڑ نہیں سکتی، یہ جعلی حکومت کی ایک اور ناکام کوشش ہے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدالتوں کو مفلوج کر دیا گیا ہے، عدالتی احکامات کے باوجود خاندان اور نہ ہی پارٹی رہنماں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جا رہی ہے، 26 ویں ترمیم نے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت نے نظامِ انصاف کو 26 ویں ترمیم کی زنجیروں میں جکڑ دیا ہے، جعلی حکومت نے عارضی فائدے کیلئے ملک کے عدالتی نظام کو دا پر لگا دیا ہے، عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے تمام رہنما ضمیر کے قیدی بنے ہیں۔بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ جعلی حکومت بانی پی ٹی آئی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، لیکن ملک کو تباہی کے دہانے پر ضرور پہنچا دیا، عمران خان اپنی قوم کی حقیقی آزادی کیلئے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے، نواز شریف اور زرداری کی طرح کوئی ڈیل کر کے ملک سے باہر نہیں جائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنان فائلرز کو کوئی رشتہ نہیں دے گا، سموسے خریدیں تو ساتھ چٹنی نہیں ملے گی،قادر پٹیل کے نان فائلرز سے متعلق پالیسی پر طنزیہ جملے نان فائلرز کو کوئی رشتہ نہیں دے گا، سموسے خریدیں تو ساتھ چٹنی نہیں ملے گی،قادر پٹیل کے نان فائلرز سے متعلق پالیسی پر... سیکرٹری ہاوسنگ پنجاب نور الامین مینگل کا پی ایچ اے راولپنڈی آفس کا دورہ انتہا پسند بھارتی حکومت اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کے مزید شواہد منظر عام پر امریکا، ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہوسکتا ہے، ٹرمپ نے عندیہ دیدیا ایران پرحملے کے بعدہندوتوا اور یہود کی سازش، پاکستان کیخلاف فیک نیوز کا محاذ کھول دیا عدلیہ میں ڈیپوٹیشن یا جج کو دوسری عدالت میں ضم کرنے کا اصول نہیں، جسٹس محمد علی مظہرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم