کراچی:

ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے مشن کا آغاز ہوگیا ہے اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) نے ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے خصوصی پروازوں کا آپریشن شروع کر دیا ہے۔

پی آئی اے ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد روانہ ہوگیا ہے جبکہ ایرانی شہر مشہد سے 150 پاکستانیوں کو ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد پہنچایا گیا ہے، جنہیں ایران سے اشک آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ کئی روز سے ایران میں پھنسے ان پاکستانیوں کو اشک آباد سے لے کر خصوصی پرواز رات واپس پاکستان پہنچے گی۔

ایرانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے پاکستانی ایران میں پھنسے ہوئے تھے تاہم ایران میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام کی مدد سے ہم وطنوں کو پہلے اشک آباد پہنچانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

ذرائع پی آئی اے نے مزیدبتایا کہ مزید پروازوں کے لیے حکومتی ہدایت پر پی آئی اے اپنا خصوصی فلائٹ آپریشن جاری رکھے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایران میں پھنسے پی آئی اے

پڑھیں:

لاہور میں اسموگ سے نمٹنے کیلئے جدید سسٹم کی تنصیب شروع کردی گئی

لاہور:

اسموگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے دنیا کے پہلے جدید ڈسٹ سسپنشن سسٹم کی تنصیب شروع کر دی گئی، اینٹی اسموگ گنز کے ذریعے فضا میں پانی چھڑک کر ہوا سے آلودگی کے ذرات کو صاف کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں بتایا  کہ دنیا کا پہلا جدید ڈسٹ سسپنشن سسٹم، جس میں 15 اینٹی اسموگ گنز شامل ہیں، لاہور پہنچ چکا ہے اوراس کی تنصیب کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ جدید فوگ کینن باریک پانی چھڑک کر فضائی آلودگی کے خطرناک ذرات بشمول PM2.5  اورPM10 کو ہوا سے صاف کرتے ہیں، یہ نظام پنجاب کے ریئل ٹائم ایئر کوالٹی مانیٹرنگ نیٹ ورک اور ماحولیاتی تحفظ فورس کے ساتھ منسلک ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آلودگی میں اضافے کی صورت میں یہ نظام خودکار طریقے سے فعال ہو جائے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ سیٹلائٹ ڈیٹا، ڈرونز،کیو آر کوڈڈ کلنز اور ایئر بیسڈ ٹریکنگ کے ذریعے یہ نظام ماحولیاتی تحفظ کے میدان میں اہم پیش رفت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عزم، ٹیکنالوجی، جدت اور شہریوں کی شرکت کے ساتھ ان شا اللہ اسموگ کے خلاف جنگ جیتی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • گوادر کیلیے کراچی سے ہفتے میں مزید 2 پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ
  • لاہور میں اسموگ سے نمٹنے کیلئے جدید سسٹم کی تنصیب شروع کردی گئی
  • ایران، عراق کے زائرین کیلئے چارٹر پروازیں چلانے کا فیصلہ
  • قطرنے پاکستانیوں کیلئے ویزاآن آرائیولکی سہولت متعارف کرادی شرائط کیاہیں؟
  • زائرین پر پابندی، علامہ ناظر تقوی نے حل پیش کردیا، خصوصی انٹرویو
  • کراچی :گوادر کیلئے مزید دو پروازیں بحال ہوگئیں
  • حسن ابدال: شادی سے واپسی پر ویگو گاڑی سیلابی ریلےمیں بہہ گئی، 4 خواتین جاں بحق، بچےکی تلاش جاری
  • حکومت شہریوں کی معاشی ترقی کیلئے بہترین مواقع پیدا کرنے کیلئے کام کر رہی ہے، وزیراعظم
  • ترکمانستان توانائی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ بڑی شراکت داری کر سکتا ہے:محمد علی درانی
  • بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرے، محبوبہ مفتی