ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں شروع
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز
کراچی(آئی پی ایس )ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے مشن کا آغاز ہوگیا ہے اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) نے ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے خصوصی پروازوں کا آپریشن شروع کر دیا ہے۔
پی آئی اے ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد روانہ ہوگیا ہے جبکہ ایرانی شہر مشہد سے 150 پاکستانیوں کو ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد پہنچایا گیا ہے، جنہیں ایران سے اشک آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ کئی روز سے ایران میں پھنسے ان پاکستانیوں کو اشک آباد سے لے کر خصوصی پرواز رات واپس پاکستان پہنچے گی۔
ایرانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے پاکستانی ایران میں پھنسے ہوئے تھے تاہم ایران میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام کی مدد سے ہم وطنوں کو پہلے اشک آباد پہنچانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ذرائع پی آئی اے نے مزیدبتایا کہ مزید پروازوں کے لیے حکومتی ہدایت پر پی آئی اے اپنا خصوصی فلائٹ آپریشن جاری رکھے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرروس کا یوکرین پر ڈرون اور میزائلوں سے بڑا حملہ، 16افراد ہلاک، 124زخمی روس کا یوکرین پر ڈرون اور میزائلوں سے بڑا حملہ، 16افراد ہلاک، 124زخمی تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی پولیس کی بڑی کارروائی ،ذاتی رنجش پر دوست کو قتل کرنے والا اشتہاری گرفتار پاکستان کا ایران میں سفارتی عملے کے بعض ارکان کو اہلخانہ سمیت واپس بلانے کا فیصلہ عمران خان نے عالمی حالات کے پیش نظر احتجاجی تحریک 2ہفتوں کیلئے موخر کردی آئی ایم ایف کی ہدایت پر رائٹ سائزنگ کا عمل، ملک بھر میں 40ہزار سرکاری اسامیاں مستقبل طور پر ختم رواں سال مون سون میں 25فیصد زیادہ بارشوں کی پیشگوئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی آئی اے
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی