اسرائیل کا ایران کے مرکزی بینک پر سائبر حملہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسرائیل نے ایران کے مرکزی بینک پر ایک منظم سائبر حملہ کر کے ایرانی مالیاتی نظام کو شدید متاثر کیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سائبر حملے کے بعد ایران بھر میں اے ٹی ایم مشینوں نے کام کرنا بند کر دیا، جس کے باعث عوام کو رقوم کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب دونوں ممالک کے درمیان سائبر محاذ پر بھی کشیدگی شدت اختیار کر چکی ہے۔
اس سے قبل ایران نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی سائبر نیٹ ورک کو نشانہ بنایا تھا۔ ایرانی ہیکرز نے ایک صیہونی ٹی وی چینل کی لائیو نشریات کے دوران نظام کو ہیک کر کے نشر ہونے والے مواد میں خلل ڈال دیا۔ اس کے علاوہ متعدد اسرائیلی شہریوں کے موبائل فونز اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز کو بھی ہدف بنایا گیا۔
اسرائیلی حکام نے ابتدائی طور پر ان حملوں کو تسلیم کرتے ہوئے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ اس صورتحال کو زیادہ سنجیدہ نہ لیں۔ تاہم، سیکیورٹی ماہرین کے مطابق یہ حملے دونوں ممالک کے درمیان جاری ڈیجیٹل جنگ کی شدت کو ظاہر کرتے ہیں۔
دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیلی شہریوں کو تل ابیب فوری طور پر چھوڑنے کی سخت وارننگ جاری کر دی ہے، جس سے اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ صورتحال مزید کشیدہ ہو سکتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایاز صادق کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
ویب ڈیسک:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جنیوا میں چھٹی عالمی سپیکرز کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ایرانی ہم منصب ڈاکٹر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی ، دونوں میں دو طرفہ پارلمانی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ایرانی سپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی جانب سے حمایت پر شکریہ ادا کیا،ملاقات کے دوران سپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے مابین تاریخی برادرانہ اور دوستانہ تعلقات پائے جاتے ہیں، پاکستان ایران کی خودمختاری اور سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے، مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن خطے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے،انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، پاکستان تمام عالمی تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے پرامن حل چاہتا ہے۔
عمر ایوب، شبلی فراز سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10،10 سال قید کی سزا
ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے جوہری پروگرام کا مذکرات کے ذریعے پُرامن حل چاہتا ہے، پاکستان کی پارلیمان نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف متفقہ قراردادیں منظور کیں۔
ایرانی سپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی جانب حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے مابین مضبوط برادرانہ اور دوستانہ تعلقات موجود ہیں، ایران پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان کی پارلیمان اور عوام کی جانب سے حمایت کو ایرانی عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ