data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تہران: ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے جدید ترین پانچویں جنگی طیارے ایف-35 کو تہران کے جنوب میں واقع علاقے ورامین کے قریب مار گرایا ہے جبکہ متعدد صوبوں میں اسرائیلی ایجنٹس کے زیر استعمال 14 جاسوس ڈرونز اور ان کے خفیہ اڈے بھی تباہ کر دیے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق   ضلع ورامین کے گورنر حسین عباسی نے کہا کہ ایک اسرائیلی ایف35 جنگی طیارہ ورامین کے قریب مار گرایا گیا اور سیکیورٹی فورسز نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، طیارے کے پائلٹ کے حوالے سے تفصیلات نہیں دی گئیں۔

ایرانی ذرائع کے مطابق اسرائیل کی جانب سے 13 جون کو شروع کی گئی بڑی فضائی جارحیت کے بعد سے ایران اب تک تین اسرائیلی جنگی طیارے مار گرانے کا دعویٰ کر چکا ہے۔

دوسری جانب  اسرائیلی فوج نے بھی تصدیق کی ہے کہ ان کا ایک ڈرون ایرانی حدود میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے تباہ کیا گیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

یاد رہے کہ 13 جون کو اسرائیل نے ایران کے کئی شہروں میں فوجی و جوہری تنصیبات پر شدید فضائی حملے کیے تھے، جن میں ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف، سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف، متعدد سینئر افسران اور 9 نیوکلیئر سائنس دان مارے گئے تھے۔

خیال رہےکہ  اب تک اسرائیلی حملوں میں 585 افراد جاں بحق جبکہ 1,326 زخمی ہو چکے ہیں، ایران نے جوابی کارروائی میں اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغے جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے۔ تنازع بدستور شدید ہوتا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پہلے سرکاری دورۂ پاکستان پر شان دار استقبال

ایران کے صدر مسعود پزشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ایرانی صدر ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ لاہور پہنچے، جہاں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

ایرانی صدر کی آمد پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پاکستانی اور ایرانی پرچموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، جب کہ ایرانی صدر کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بھی بچھایا گیا۔

یہ مسعود پزشکیان کا بطور صدر پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جس دوران ان کی صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اہم ملاقاتیں شیڈول کی گئی ہیں۔

دورہ پاکستان پر روانگی سے قبل ایرانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اس دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی سیکیورٹی اور علاقائی امن بھی بات چیت کا اہم حصہ ہوں گے، اور امید ہے کہ باہمی تعاون سے سرحدی منڈیوں اور روابط کے ذریعے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں گے۔

ایرانی صدر نے یہ بھی اظہار کیا کہ ان کی کوشش ہے کہ پاک ایران تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے۔ انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (ون بیلٹ ون روڈ) میں ایران کی بھرپور شرکت کی خواہش کا بھی اظہار کیا، اور کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے ایران کو یورپ سے منسلک ہونے کا موقع ملے گا۔

صدر مسعود پزشکیان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان اسلامی اتحاد کو کمزور کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا، اور دونوں ممالک کا رشتہ مزید مستحکم اور دیرپا ہوگا۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ کوشش ہے کہ دوطرفہ تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک پہنچے۔ چین اور پاکستان کے ون بلٹ ون روڈ منصوبے میں فعال شرکت کے خواہاں ہیں۔ ون بلٹ منصوبے سے ایران کو یورپ سے جوڑنے کا موقع مل سکتا ہے۔

ایرانی صدر نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاک ایران اسلامی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • مسعود پزشکیان کی پاکستان آمد، ملاقاتوں کا شیڈول منظر عام پر آگیا
  • اسرائیل نے متحدہ عرب امارات سے اپنا سفارتی عملہ واپس کیوں بلا لیا؟
  • ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پہلے سرکاری دورۂ پاکستان پر شان دار استقبال
  • سیکیورٹی خدشات، اسرائیل کا یو اے ای سے سفارتی عملہ واپس بلانے کا فیصلہ
  • سکیورٹی خدشات، اسرائیل کا یو اے ای سے سفارتی عملہ واپس بلانے کا فیصلہ
  • بلوچستان پر اسرائیلی توجہ پر توجہ کی ضرورت
  • اسرائیل کی مقبوضہ مغربی کنارے پر بھی قبضے کی تیاری  
  • اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی کوشش، امریکی ایلچی کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات
  • ایران کیخلاف امریکی و اسرائیلی اقدامات کی روس کیجانب سے شدید مذمت
  • ایاز صادق کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق