اسرائیلی طیارے ترکی میں داخل! ترک ایف 16 کی وارننگ پر فوری واپسی
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
ترکی(نیوز ڈیسک)ترکی کے ایک معروف اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حملے کے لیے جانے والے اسرائیلی جنگی طیارے مختصر وقت کے لیے ترک فضائی حدود میں داخل ہوئے، تاہم ترک فضائیہ نے فوری ردِ عمل دیتے ہوئے انہیں وارننگ دے کر واپس جانے پر مجبور کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق ترک فضائیہ کے ایف-16 طیاروں نے فوری اڑان بھر کر اسرائیلی طیاروں کو خبردار کیا، جس کے بعد وہ ترک حدود سے نکل گئے۔
ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ ترکی کو اپنے انٹیلی جنس نیٹ ورک کے ذریعے اسرائیلی حملے کی پیشگی اطلاع مل چکی تھی اور بطور نیٹو رکن، ترکی نے اپنی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے مکمل چوکسی اختیار کر رکھی ہے۔
ترک فضائیہ نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی سرحد پر نگرانی کا عمل 24 گھنٹے جاری ہے تاکہ کسی بھی غیر ملکی دراندازی کو فوری روکا جا سکے۔
نان کسٹم سگریٹوں کیخلاف آپریشن،ملزمان کا ایف بی آر ٹیم پر حملہ،سرکاری گاڑی کے شیشے توڑے دیئے
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید
مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے جبکہ حالیہ حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس کے جنوب مغرب میں واقع قصبے طیل پر جمعہ کے روز اسرائیلی فوج اور اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں چار فلسطینی شہید اور چار زخمی ہوگئے، جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ نابلس کے جنوب مغرب میں واقع طیل میں ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی ہے اور چار دیگر زخمی ہیں جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
مقامی اور سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی قابضین نے قصبے میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا اور دو گھروں کی طرف براہ راست فائرنگ کی۔