فتاح میزائلوں نے اسرائیلی فضائی حدود کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
ایرو اسپیس فورس کی طرف سے ڈرون اور میزائل حملوں کی ایک نئی لہر شروع ہوئی ہے جس میں اسرائیل کے اندر اہم اہداف کو نشانہ بنایا جارہا ہے, جن میں میزائل اور ڈرونز دونوں شامل تھے اور ان کا ہدف مقبوضہ فلسطینی علاقے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی جانب سے اسرائیل پر رات گئے یکے بعد دیگرے میزائل حملے کیے گئے جس کے بعد اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب دھماکوں سے گونج اٹھا جب کہ اسرائیلی فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم کئی میزائل روکنے میں ناکام ہوگیا۔ ایرانی مسلح افواج نے آپریشن وعدۂ صادق 3 کے 10ویں اور 11ویں مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز کی بارش کردی، اسرائیل کے اہم اور اسٹریٹجک اہداف پر متعدد بیلسٹک میزائل داغےگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ ایران کی جانب سے مزید میزائل داغے گئے ہیں جس کے بعد ائیرڈیفنس سسٹم کو فعال کردیا گیا ہے۔
تاہم پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فتاح میزائلوں کی پہلی نسل نے اسرائیلی فضائی حدود کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا اور اسرائیلی ائیرڈیفنس کا نظام ایران کے فتح میزائلوں کو روکنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ پاسداران انقلاب کے ترجمان نے اسرائیلی شہریوں کو تل ابیب اور مضافاتی علاقے خالی کرنے کی نئی وارننگ بھی دے دی۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے پریس ٹی وی کے مطابق منگل کی شام فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کی جانب میزائلوں اور ڈرونز کی بڑی تعداد داغی گئی۔ یہ نیا مرحلہ 13 جون سے جاری 9 پچھلے مراحل کے بعد شروع ہوا ہے، جنہوں نے قابض صہیونی حکومت کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کی طرف سے ڈرون اور میزائل حملوں کی ایک نئی لہر شروع ہوئی ہے جس میں اسرائیل کے اندر اہم اہداف کو نشانہ بنایا جارہا ہے, جن میں میزائل اور ڈرونز دونوں شامل تھے اور ان کا ہدف مقبوضہ فلسطینی علاقے تھے۔ اس جوابی حملے کی تازہ لہر میں اسرائیلی فضائیہ کے اڈوں کو وسیع پیمانے پر نشانہ بنایا گیا، جہاں سے ایران پر حملے کرنے والے جنگی طیارے روانہ ہوتے ہیں۔ خیال رہے کہ آپریشن وعدہ صادق 3 جمعہ کی رات کو یا علیؑ ابن ابی طالب کے کوڈ سے شروع ہوا تھا۔ یہ کارروائی اسرائیلی حملوں میں ایران کے اعلیٰ فوجی کمانڈرز، ایٹمی سائنسدانوں، اور خواتین و بچوں سمیت عام شہریوں کے شہید ہونے کے ردعمل میں کی جا رہی ہے۔
ایرانی کی جوابی کارروائی کا 10واں اور ساتھ ہی11واں مرحلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب اس سے کم از کم 24 گھنٹے قبل بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کی ایک زبردست لہر نے اسرائیل کے مختلف حصوں میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا۔ پہلے 9 مراحل میں بھاری نقصان اٹھانے کے بعد، اسرائیلی حکام نے پیر کے روز ایرانی حملوں کی فضائی لائیو کوریج پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اس سے قبل، آج صبح ایرانی افواج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دشمن کے 28 مختلف طیاروں کو شناخت کرنے، روکنے اور مار گرانے میں کامیابی حاصل کی گئی ہے، جو کہ ایران کے مربوط فضائی دفاعی نظام کی کارکردگی کا مظہر ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاسداران انقلاب اسرائیلی فضائی نشانہ بنایا اسرائیل کے نے اسرائیل اور ڈرونز کی جانب کے بعد
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔