ہم صیہونیوں پر کوئی رحم نہیں کریں گے: آیت اللہ خامنہ ای
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف سخت جوابی کارروائی کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ایران صیہونی حکومت کو سخت جواب دے گا اور ان پر کوئی رحم نہیں کیا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر انگریزی زبان میں کیے گئے اپنے پیغام میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ہمیں دہشت گرد صیہونی حکومت کو ایک طاقتور جواب دینا ہوگا۔انہوں نے مزید لکھا کہ ہم صیہونیوں پر کوئی رحم نہیں کریں گے۔
یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو دی گئی دھمکیوں کے باوجود سامنے آیا ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ تہران اسرائیلی حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پرعزم ہے۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے پس منظر میں سپریم لیڈر کا یہ بیان تہران کی جانب سے کسی بھی مزید حملے کی صورت میں سخت ردعمل کا عندیہ دیتا ہے۔
یاد رہے کہ ایران کی جانب سے آپریشن صادق سوم کی 10ویں لہر کا آغاز ہوچکا ہے جس سے اسرائیلی ایئر بیسز پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا گیا جبکہ 13 جون سے اب تک ایرانی میزائل حملوں میں 14 اسرائلی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جھوٹ کا چائے خانہ زیادہ دیر تک نہیں چلا کرتا، عرفان صدیقی کا مودی کو جواب
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مودی کو اب یہ حقیقت بھی مان لینی چاہیے کہ جھوٹ کا چائے خانہ زیادہ دیر تک نہیں چلا کرتا۔ 'ایکس' پر بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مودی کو معلوم ہو جانا چاہیے کہ پاکستان کے معرکہ حق نے سارا منظر نامہ بدل کے رکھ دیا ہے اور بھارت کا چہرہ پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئیر راہنما نے لوک سبھا میں بھارتی وزیراعظم کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مودی کی دو گھنٹے طویل تقریر نئی الجھنیں اور سوالات کو جنم دے رہی ہے۔