داماد کی موت پر مہندی اور میک اپ، نشو کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نشو بیگم نے اپنے داماد کی وفات کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی کیفیت کو کسی کے لباس یا انداز سے نہیں پرکھنا چاہیے، میک اپ اور مہندی غم کی عکاسی نہیں کرتے۔
نشو بیگم نے وضاحت کی کہ ان کے داماد کو اچانک ہارٹ اٹیک ہوا، وہ کسی قسم کی بیماری میں مبتلا نہیں تھے، اور ان کی وفات بالکل غیر متوقع تھی۔ انہوں نے کہا، میں پہلے سے مہندی لگا چکی تھی، تو کیا میں اسے چھری سے کھرچ کر اتارتی؟
ان کا کہنا تھا کہ میرا میک اپ، کھلے بال یا میری مہندی میرے غم کو نہیں ظاہر کرتے، لوگ بس یہ دیکھ لیتے ہیں کہ آپ کیسے نظر آ رہے ہیں، مگر یہ نہیں سمجھتے کہ دل میں کیا طوفان چل رہا ہے، میں پہلے سے مہندی لگا چکی تھی اور ایک اچانک حادثے نے سب کچھ بدل گیا خدارا، دوسروں کے دکھ کا مذاق نہ بنائیں۔
نشو نے کہا کہ دوسروں کی تکلیف کو سمجھنے کی کوشش کریں اور ظاہری شکل و صورت پر نہ جائیں، ہر کسی کی غم کی گہرائی اپنی ہوتی ہے ہمیں اس کا احترام کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: ’کرنا نہیں چاہتی لیکن شادی ہوجاتی ہے‘، سابقہ اداکارہ نشو
واضح رہے کہ نشو بیگم اپنے چھوٹے داماد کی اچانک وفات پرغم میں مبتلا ہیں، انہوں نے اپنے داماد کی اچانک وفات کی خبر یوٹیوب پر شیئر کی جس میں اداکارہ نے مکمل میک اپ کیا ہوا تھا۔ اس خبر پر جہاں کئی لوگوں نے ان سے افسوس کا اظہار کیا وہیں کچھ افراد نے ان کے کھلے بالوں، میک اپ اور ہاتھوں پر لگی مہندی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے صدمے میں ہوتے ہوئے وہ اتنی تیار کیسے ہو سکتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
نشو بیگم نشو بیگم داماد نشو بیگم داماد کا انتقال.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: نشو بیگم نشو بیگم داماد نشو بیگم داماد کا انتقال نشو بیگم داماد کی میک اپ
پڑھیں:
ہم وفاق کے اتحادی ہیں لیکن کراچی والوں پر ظلم ہوتا نہیں دیکھ سکتے: خواجہ اظہار
— فائل فوٹومتحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما خواجہ اظہار کا کہنا ہے کہ ہم وفاق کے اتحادی ہیں لیکن کراچی والوں پر ظلم ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔
خواجہ اظہار نے کراچی بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی چوروں سے ملی ہوئی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ کراچی میں 20 ہزار کا بجلی کا بل ٹیکسز کے ساتھ 42 ہزار کا ہو جاتا ہے، بجلی کے بلوں میں چارجز اور ٹیکسز کی بھرمار ہے۔
ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کے الیکٹرک کو شے دی، کے الیکٹرک 25 سال پہلے جہاں تھی آج بھی وہیں ہے، سندھ کے علاوہ وفاق کے لوگ بھی کے الیکٹرک کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، کراچی کے لوگوں کو کے الیکٹرک کے ظلم سے بچانے کے لیے وزیراعظم اپنا کردار ادا کریں۔
اُنہوں نے کہا کہ کراچی کے ساتھ گزشتہ 20 سال سے زیادتی ہو رہی ہے، 350 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس بھرنے کے بعد بھی کراچی والوں کو کوئی سہولت نہیں مل رہی، ورلڈ بینک کے پیسے کہاں لگ رہے ہیں کسی کو کوئی خبر نہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ کراچی اب رہنے کی نہیں ستم سہنے کی جگہ بن گیا ہے۔
خواجہ اظہار نے کہا کہ کراچی سے سیاست دانوں کی ہوس ختم نہیں ہو رہی، کچھ سیاسی جماعتیں اپنے بینرز لگاتی ہیں لیکن عملی طور پر اس شہر کے لیے بس ایم کیو ایم کام کر رہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اس شہر کو مزید مشکلات میں ڈالنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی، پیپلز پارٹی الیکٹرکسٹی ڈیوٹی کی مد میں پیسے لے رہی ہے، جب آپ پیسے لے رہے ہیں تو آنکھیں کیسے دکھائیں گے۔
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھتی ہے تو سب کچھ مہنگا ہو جاتا ہے، پیٹرول کی قیمت کم ہوتی ہے تو کسی چیز کی قیمت میں کمی نہیں ہوتی، جب پیٹرول اتنا مہنگا ہے تو ملک میں سرمایہ کاری کیسے ہوگی۔