غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی ناگزیر ہے، پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی ناگزیر ہے۔
پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں 55 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔ جن میں 18 ہزار بچے اور 28 ہزار خواتین شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ پر عالمی برادری خاموش نہ رہے۔ کیونکہ خطرات شدید تر ہوچکے ہیں۔ اور قابض قوت عالمی قانون کی بدترین خلاف ورزی کی مرتکب ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ اخلاقی دیوالیہ پن کی اقوام متحدہ میں گنجائش نہیں۔ اور اب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے جنرل اسمبلی کی قرارداد عالمی عزم کا اظہار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان قرارداد2735 کے مکمل نفاذ کا مطالبہ کرتا ہے۔ غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی ناگزیر ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جنرل اسمبلی اقوام متحدہ نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
غزہ کی پٹی میں انسانی بحران بہت گہرا ہو چکا ہے،اقوام متحدہ کے اعلیٰ اہلکار
غزہ کی پٹی میں انسانی بحران بہت گہرا ہو چکا ہے،اقوام متحدہ کے اعلیٰ اہلکار WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز
اقوام متحدہ : یونیسیف کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیڈ چائبان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں تقریباً ایک تہائی آبادی کو کئی دنوں سے خوراک میسر نہیں ، شدید غذائی قلت کی شرح 16.5 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ3 لاکھ 20 ہزار سے زائد شیر خوار اور چھوٹے بچے شدید غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں چائبان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان نے اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی پروپیگنڈا ویڈیو کو بھی براہِ راست رد کرتے ہوئے کہا کہ اس ویڈیو میں یہ دعویٰ کہ “اسرائیل رات دن غزہ والوں کو خوراک، ادویات فراہم کر رہا ہے” بالکل جھوٹ ہے!
ویڈیو میں دکھائے گئے بہت زیادہ مناظر کئی سال پرانے ہیں۔حال ہی میں غزہ پٹی کا دورہ کرنے والے چائبان نے کہا کہ غزہ میں انسانی بحران انتہائی گہرا ہو چکا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ مکمل پیمانے پر قحط روکنے کے لیے فوری کارروائی کرے، اور اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ امدادی سامان کی ترسیل کی راہ ہموار کرے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعالمی برادری کا نئے امریکی ٹیرفس پر شدید ردعمل عالمی برادری کا نئے امریکی ٹیرفس پر شدید ردعمل چین کا یوکرین بحران کے سیاسی حل کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے پر زور پائیدار ترقی میں چین کا اہم کردار ہے،اقوام متحدہ چین کے نائب وزیر اعظم کی قیادت میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری سکیورٹی خدشات، اسرائیل کا یو اے ای سے سفارتی عملہ واپس بلانے کا فیصلہ غزہ میں خونریزی کا نیا سلسلہ: ایک دن میں 111 شہید، بھوک سے مزید امواتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم