اسلام آباد میں علامہ سید افتخار حسین نقوی اور علامہ عارف حسین واحدی سے ملاقات کے موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ یکساں قومی نصاب تعلیم میں موجود متنازع نکات کی فوری اصلاح کی ضرورت ہے تاکہ ملت جعفریہ کے تحفظات کو دور کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نصاب تعلیم سے کروڑوں نوجوانوں کا مستقبل وابستہ ہے۔ متنازع نکات کی اصلاح ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن بزرگ عالم دین علامہ سید افتخار حسین نقوی اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے اسلام آباد میں امام خمینی ٹرسٹ کے چیئرمین، بزرگ عالم دین اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ سید افتخار حسین نقوی سے ملاقات کی۔ بعد ازاں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی سے بھی خصوصی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے انہیں 18 جون 2025 کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی صوبائی نصاب تعلیم کانفرنس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ نصاب تعلیم سے کروڑوں نوجوانوں کا مستقبل جڑا ہوا ہے۔ یکساں قومی نصاب تعلیم میں موجود متنازع نکات کی فوری اصلاح کی ضرورت ہے تاکہ ملت جعفریہ کے تحفظات کو دور کیا جا سکے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران پنجاب بھر میں مجالس اور جلوس ہائے عزاداری کے خلاف عزاداران امام حسین علیہ السلام پر بلاجواز سینکڑوں مقدمات قائم کئے جاتے ہیں، جو نہ صرف آئین پاکستان میں دی گئی مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے، بلکہ بنیادی شہری حقوق کی بھی سنگین پامالی ہے۔ اس موقع پر علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کہا کہ نصاب تعلیم کے موضوع پر تسلسل کے ساتھ مستقل، منظم اور تحقیقی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس ضمن میں باہمی مشاورت اور عملی اقدامات وقت کی اہم ترین ضرورت ہیں۔ جبکہ علامہ عارف حسین واحدی نے نصاب تعلیم کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت اہم اور بروقت اقدام ہے۔ ایام عزاء اور محرم کے دوران عزاداروں کے خلاف بلاجواز مقدمات کا اندراج افسوسناک ہے۔ عزاداریٔ امام حسین علیہ السلام کے تحفظ کے لئے ہم سب کو مل کر مشترکہ اور متفقہ کوششیں کرنی ہوں گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ عارف حسین واحدی متنازع نکات کی علامہ مقصود نصاب تعلیم ڈومکی نے نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

انور مقصود ، مسکراہٹ، معنویت اور میراث کا ایک لازوال سفر

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان اس وقت سنگین امن و امان کے بحران سے دوچار ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • پاکستان کے لیے ناگزیر آئینی مرحلہ، 27ویں آئینی ترمیم کیوں ضروری ہے؟
  • چیئرمین قدیر گروپ آف کمپنیز خواجہ عتیق احمد کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر رومانیہ کے اسلام اباد میں تعینات سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹوینیسکو،رومانیہ کے قونصل جنرل ایڈورڈ رابرٹ پریڈا،سٹیلین کرسٹیان، کانسٹینٹن ایڈرین گلوگا،پاکستان رومانیہ کونسل کیسہیل شمیم
  • کرپشن کا الزام، محکمہ تعلیم و تعمیرات گلگت بلتستان کے 5 افسران معطل
  • ستائیسویں آئینی ترمیم کے مجوزہ ڈرافٹ کے اہم نکات سامنے آ گئے
  • سندھ محکمہ تعلیم میں بدعنوانی کی تحقیقات متنازع
  • سندھ بار کونسل کے انتخابات، ایاز حسین تیسری مرتبہ نشست حاصل کرنے میں کامیاب
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں،متنازع علاقہ ، پاکستان
  • مشہد مقدس، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر تقوی کا ایم ڈبلیو ایم کے دفتر کا دورہ 
  • انور مقصود ، مسکراہٹ، معنویت اور میراث کا ایک لازوال سفر