نائب وزیراعظم کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ عام آدمی کو اشیائے خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کی حکومتی پالیسی پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔انہوں نے یہ ہدایات آج اسلام آباد میں اشیائے خوردونوش خصوصاً چینی کی فراہمی اور دستیابی سے متعلق ایک اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ذخیرہ اندوزی ، اشیائے خوردونوش کی قلت اور زائد قیمتیں وصول کرنے والوںکیخلاف سخت کارروائی کرے گی۔
اشتہار
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی:بن قاسم پولیس کی جانب سے اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان ملیر پولیس کے مطابق بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بن قاسم کی حدود سے لوہا و اسکریپ کی چوری میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت اسد علی کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے چوری شدہ لوہا اور اسکریپ برآمد ہوا۔ گرفتار ملزم چوری شدہ اسکریپ کو مختلف گوداموں میں فروخت کرتا تھا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔