امریکی صدر نے کہا تھا کہ ایران نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کرنے کی درخواست کی ہے تاہم ایران نے اس دعوے کی تردید کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوامِ متحدہ میں ایرانی مشن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے بیان میں کہا کہ ایران کا کوئی بھی نمائندہ کبھی وائٹ ہاؤس کے دروازے پر جا کر نہیں گڑ گڑایا۔

یہ خبر پڑھیں : ایران کو بتا دیا، اب بہت دیر ہوچکی بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں، ٹرمپ

ایرانی مشن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے اس جھوٹ سے زیادہ قابلِ نفرت چیز ان کا سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی دھمکی دینا ہے۔

اقوامِ متحدہ میں ایرانی مشن نے بیان میں کہا ہے کہ ایران دھمکی کا جواب دھمکی سے اور ہر اقدام کا ویسا ہی جواب دے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ایران کیخلاف اسرائیل کی فوجی مدد کرنے کا سوچے بھی نہیں؛ روس نے امریکا کو خبردار کردیا

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے اسرائیل سے جنگ بندی کے لیے وائٹ ہاؤس میں بات چیت کی درخواست کی ہے۔

صدر ٹرمپ کے بقول جس پر انھوں نے ایران پر واضح کردیا کہ بات چیت کا وقت اب گزر گیا۔ ایران کو دو ہفتے قبل بات چیت کرنی چاہیے تھی۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایرانی مشن وائٹ ہاو س بات چیت

پڑھیں:

امریکا کے دوبارہ ایٹمی تجربات دنیا کے امن کے لیے خطرہ، ایران

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے امریکی جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر ردِ عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کا جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ غیرذمے دارانہ ہے، ایک شرپسند ملک جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کر رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس شرپسند ملک دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

 واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 33 سال بعد امریکی ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ سے بحال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اپنے جوہری ہتھیاروں کی جانچ برابری کی بنیاد پر فوراً شروع کرے گا۔

برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ فیصلہ چین و روس کے بڑھتے جوہری پروگراموں کے ردِعمل میں کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کا دوبارہ پہلے سے زیادہ مضبوط جوہری تنصیبات کی تعمیر کا اعلان
  • جوہری تنصیبات دوبارہ پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کریں گے، ایرانی صدر کا اعلان
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں،متنازع علاقہ ، پاکستان
  • ایران نیوکلیئر مذاکرات کے لیے تیار، میزائل پروگرام پر ’کوئی بات نہیں کرے گا‘
  • وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، کبھی تھا نہ کبھی ہوگا، پاکستانی مندوب
  • پنجاب بدستور سموگ کی لپیٹ میں، گوجرانوالہ آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، کبھی تھا نہ کبھی ہوگا، پاکستان
  • امریکا کے دوبارہ ایٹمی تجربات دنیا کے امن کے لیے خطرہ، ایران
  • ایران کا امریکا پر جوہری دوغلا پن کا الزام، ٹرمپ کے جوہری تجربات کے اعلان کی مذمت