data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ آئینی بینچ نے ججز کی سینیارٹی اور ٹرانسفر سے متعلق اہم کیس کی سماعت آج جمعرات کومکمل کرکے مختصر فیصلہ جاری کرنے کا عندیہ دیاہے۔جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس میں کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کیس میں ججز وکلا کو کہتے رہے کہ جلدی دلائل مکمل کر لیں تاخیرنہ کریں، وکلا کے طویل دلائل کے سبب کیس تاخیر کا شکار ہوتا رہا، ججز ریٹائر ہوتے رہے، یوں ججز ریٹائر ہونے کے سبب ججز کی کمپوزیشن ہی تبدیل ہوگئی۔ اس کیس میں سوال یہ ہے کہ 14 ججز کو چھوڑ کر 15ویں نمبر والے جج کو کیوں ٹرانسفر کیا گیا؟ جوڈیشل کونسل یا آرٹیکل 6 کے تحت بننے والی اسپیشل کورٹ کے ججز مخصوص مدت کے لیے ہوتے ہیں، لیکن یہاں سوال یہ ہے کہ آرٹیکل 200 کے تحت جج کا تبادلہ مستقل ہے یا عارضی؟۔جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، عدالت نے کہا کہ پہلے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب دلائل دے لیں۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے دلائل پر شاید جواب الجواب دینا پڑے۔اس لیے بانی تحریک انصاف کے وکیل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے بعد دلائل دیں۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے دلائل میں کہاکہ 1955ء میں پاکستان گورنر جنرل آرڈر سے مغربی پاکستان کو ون یونٹ بنایا گیا۔ تمام ہائیکورٹس کی سطح کی عدالتوں کو یکجا کرکے ایک کر دیا گیا۔ججز کے تقرر کی تاریخ پر ایک سنیارٹی لسٹ ترتیب دی گئی۔1970ء میں ون یونٹ تحلیل ہوا تو ججز کو مختلف ہائیکورٹس میں ٹرانسفر کیا گیا۔جسٹس نعیم اختر افغان نے کہاکہ اس کیس میں صورتحال مختلف ہے۔ون یونٹ پر نئی عدالتیں تشکیل ہوئیں،ون یونٹ کی تحلیل پر بھی نئی ہائیکورٹس تشکیل ہوئیں۔یہاں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلے پر کوئی تشکیل یا تحلیل نہیں ہوئی۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے جواب دیا میری دلیل اتنی ہے کہ ماضی میں ہمیشہ ججز کی گزشتہ سروس کو اور ٹرانسفر کو تسلیم کیا گیا۔پرویز مشرف کے سنگین غداری ٹرائل کے لیے اسپیشل کورٹ تشکیل ہوئی۔ 3 ہائیکورٹس کے ججز کو اسپیشل کورٹ کا جج بنایا گیا۔ تینوں ججز میں جو سینئر ترین جج تھا اس کو عدالت کا سربراہ بنایا گیا۔جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ جوڈیشل کونسل یا آرٹیکل 6 کے ٹرائل کی اسپیشل کورٹ میں ججز خاص مدت کے لیے جاتے ہیں۔یہاں سوال یہ ہے کہ آرٹیکل 200 کے تحت جج کا تبادلہ مستقل ہوگا یا عارضی۔اٹارنی جنرل نے تو کہہ دیا کہ ججز کا تبادلہ مستقل کیا گیا ہے۔ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے جواب دیا سمری پر عام آدمی نے نہیں بلکہ ججز نے رائے دی۔جسٹس شکیل احمد نے کہاکہ ٹرانسفر کے عمل میں سمری میں کہیں بھی پبلک انٹرسٹ کا لفظ نہیں لکھا ہوا،جسٹس نعیم اختر افغان نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو کیس میں ججز وکلا کو کہتے رہے جلدی دلائل مکمل کر لیں، تاخیر نہ کریں، وکلا کے طویل دلائل کے سبب کیس تاخیر کا شکار ہوتا رہا، ججز ریٹائر ہوتے رہے، یوں ججز ریٹائرڈ ہونے کے سبب ججز کی کمپوزیشن ہی تبدیل ہوگئی۔بعدازاں سماعت آج جمعرات تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جسٹس نعیم اختر افغان نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اسپیشل کورٹ ون یونٹ کیا گیا ا رٹیکل کیس میں ججز کی کے لیے ججز کو کے سبب

پڑھیں:

آپ لوگ دو  پیٹشنر ہیں ؟مطیع اللہ جان کا اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے پرجسٹس محسن اختر کیانی  سے سوال 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا،جسٹس طارق محمود جہانگیری کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دیگر ججز بھی ساتھ آئے۔

اس موقع پر صحافی مطیع اللہ جان نے ججز صاحبان سے سوال کیا کہ آپ لوگ دو  پیٹشنر ہیں ؟اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاہم انڈیپنڈنٹ پیٹشنربھی ہیں،سارے انڈیپنڈنٹ پیٹشنر ہیں۔

مطیع اللہ جان نے سوال کیا کہ اپیل آپ سب نے چیلنج کی ہے،جس پر  ججز جواب دیئے بغیر آگے چل دیئے۔

جسٹس افتخار چوہدری کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹنے کی ایک تصویر جنرل مشرف کے مارشل لاء پر بھاری پڑ گئی تھی
نتائج جو بھی ہوں ججز کاخود آکر اپنے کیس لڑنا ایک نیا ٹرننگ پوائنٹ بننے جارہا ہے
یہ روز آئیں گے میڈیا دکھائے یا نہ دکھائے سوشل میڈیا پر یہ visuals ہی نئی تحریک پیدا کریں گے pic.twitter.com/IPdwTe86e8

— Umar Daraz Gondal (@umardarazgondal) September 19, 2025

ایک وزیراعظم ہوا کرتا تھا جسے الٹی سیدھی حرکتوں پر جہاز سے اتارا گیا، شہبازشریف کا جہاز سعودی فضا میں داخل ہوا تو سلامی دی گئی،مریم نواز

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کیمرے کے سامنے ذاتی رائے نہیں ہوتی، حصول انصاف سے متعلق سوال پر جسٹس محسن کا جواب
  • آپ لوگ دو  پیٹشنر ہیں ؟مطیع اللہ جان کا اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے پرجسٹس محسن اختر کیانی  سے سوال 
  • جسٹس محسن اختر کیانی نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات نہ ہونے پر سوال اٹھا دیا
  • سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی
  • چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
  • چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
  • 3 برس میں 30 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ کر چلے گئے
  • 3 برس میں 30 لاکھ پاکستانی نے ملک چھوڑ کر چلے گئے
  • اڈیالہ جیل میں این سی سی آئی اے کی عمران خان سے تفتیش ، بانی نے سوشل میڈیا اکاونٹس چلانے والے شخص کی شناخت بتانے سے صاف انکار ، مریم نواز خان کا دعویٰ
  • ایجادات کرنے والے ممالک کی فہرست جاری، جانئے پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟