data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن:پاکستانی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات اپنی نوعیت کی منفرد ملاقات ہے۔

کسی بھی امریکی صدر نے تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی ملک کے آرمی چیف سے اس طرح براہ راست ملاقات کی اور اسے ظہرانے پر مدعو کیا ہے۔

 اس سے قبل جنرل پرویز مشرف نے اپنے دور صدارت میں امریکی صدور سے ملاقاتیں کیں لیکن وہ ملاقات بحیثیت صدر تھی۔

آرمی چیف کی اس اندز سے امریکی صدر سے ملاقات جبکہ سویلین لیڈرشپ موجود نہ ہو اور صرف آرمی چیف کو مدعو کیا گیا ہے یہ اپنی نوعیت کی پہلا واقعہ ہے۔

سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی واشنگٹن کا دورہ کیا تھا، تاہم وہ ملاقاتیں دفاعی نوعیت کی تھیں۔

 فیلڈ مارشل عاصم منیر وہ پہلے فوجی سربراہ ہیں جنھوں نے وائٹ ہاﺅس میں امریکی صدر سے اس سطح پر براہ راست ملاقات کی ہے۔

دریں اثنا فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر وائٹ ہاو ¿س گئے جہاں انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں آئی ایس آئی چیف سمیت ٹرمپ انتظامیہ کےاہم عہدیدار بھی شامل تھے۔

پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ کو وائٹ ہاو ¿س مدعوکرنا امریکی خارجہ پالیسی میں پاکستان کی اسٹریٹجک ترجیح کاواضح اشارہ ہے، ملاقات اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ امریکا علاقائی استحکام کےلیے پاکستان کے کردار سے بخوبی واقف ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: امریکی صدر سے ملاقات ملاقات کی آرمی چیف

پڑھیں:

خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات

خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے پہلی خاتون ایس ایس پی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔

عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہے اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کرکے وطن واپس آئیں ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنیکا امکان
  • مولانا ہدایت الرحمن کی ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 26 ستمبر کو ملاقات کا امکان
  • وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو ملاقات کی تیاریاں
  • وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
  • قطر ہمارا اتحادی ملک ہے، اسرائیل دوبارہ اس پر حملہ نہیں کریگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  •  ملکی تاریخ کی پہلی قومی انسداد سرویکل کینسر مہم کا آغاز
  • خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بارخاتون ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات
  • خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات
  • خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات