بلاول نے مشکل وقت میں پاکستان کی دنیا میں نمائندگی کی: آصفہ بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
بلاول نے مشکل وقت میں پاکستان کی دنیا میں نمائندگی کی: آصفہ بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے مشکل وقت میں پاکستان کی دنیا میں نمائندگی کی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے میں اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جو ہمارے وطن کا دفاع کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے مشکل وقت میں پاکستان کی دنیا میں نمائندگی کی، دوبارہ مشکل وقت آیا تو پاکستان کی ہر عورت، بچہ اور جواں پاکستان کیلئے لڑے گا، ہمیں تعلیم کو ترجیح دینی چاہیے، تعلیم کے لئے زیادہ فنڈ رکھنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ شرم کی بات ہے کہ 2025 میں بہت سے لوگ بجلی سے محروم ہیں، ہمارے علاقوں میں 15 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، غریب اور مزدور کیلئے مزید مشکلات پیدا ہو جاتی، ہمیں تنہا اور پسے ہوئے طبقے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
آصفہ بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ کمزور طبقوں کی آواز بلند کرتی رہے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیر اعظم نے چیئرمین ایچ ای سی کے تقرر کے لیے سرچ کمیٹی بنادی وزیر اعظم نے چیئرمین ایچ ای سی کے تقرر کے لیے سرچ کمیٹی بنادی او آئی سی کا ہنگامی اجلاس 21جون کو طلب، اسرائیلی جارحیت ایجنڈے میں شامل ملک بھر میں 20سے 23جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی سرکاری افسران اپنے اثاثے ظاہر کریں گے، سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کا بل سینیٹ سے منظور بجلی صارفین پر 10فیصد ڈیٹ سروس چارج کی حد ختم کرنے کی تجویز مسترد پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے،ترجمان پاک فوجCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بھٹو زرداری ا صفہ بھٹو
پڑھیں:
پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ، ہر پاکستانی مکہ مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ جو معاہدہ ہوا، وہ پاکستان کے حق میں ہے، پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں ملکوں کیلئے مثبت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو پاکستان کیلئے مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر پاکستانی مکہ اور مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی اور صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی اور سییٹرز کے ہمراہ گریٹر سیوریج پلانٹ کا معائنہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان مسلسل بات چیت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کراچی کے حوالے سے وعدے کرکے گئے ہیں، ان پر عمل کریں گے، ایس تھری بھی وفاقی حکومت کا منصوبہ تھا اور اب صوبائی حکومت کرے گی۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں تبدیلی کے حوالے سے آپ خود خبریں چلاتے ہیں، پھر مجھ سے آپ خود سوال کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت پورے ملک کے ہیں اور چین میں ملک کے منصوبوں پر بات ہوئی اور وہ اپنے سابقہ ریکارڈ خود توڑیں گے، چین میں صدر آصف علی زرداری کو بہت پذیرائی ملی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کے سالڈ ویسٹ اور دیگر منصوبوں پر بات ہوئی ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیلاب پر سیاست کرنے کا وقت نہیں، قدرتی آفت آتی ہے تو دنیا سے اپیل کی جاتی ہے لہٰذا اقوام متحدہ سے اپیل کرنی چاہیے، لیکن وفاقی حکومت نے آج تک اقوام متحدہ سے اپیل نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے حوالے سے بہت سارے مسائل جنم لیں گے، آج بھی سمجھتا ہوں کہ وزیراعظم عالمی سطح پر اپیل کریں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت متاثرین کی مدد کی جائے۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ جو معاہدہ ہوا، وہ پاکستان کے حق میں ہے، پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں ملکوں کیلئے مثبت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جنگ میں ہم نے بھارت کو شکست دی ہے، ہر پاکستانی مکہ مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کرکٹ کو سیاست میں ملوث کر رہا ہے۔