فیلڈ مارشل کو ٹرمپ کی ظہرانے کی دعوت کا علم نہیں ،علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کو امریکی صدر کی ظہرانے کی دعوت کا علم نہیں، ایران پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے، خواہش ہے غزوہ ہند ہمارے سامنے ہو ، ہم اس میں شرکت کریں۔
(جاری ہے)
عدالت پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ، بانی چیئرمین اور کارکنوں پر مقدمات چل رہے ہیں، ہمارا وقت ان کیسز میں ضائع ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سسٹم تبھی درست ہوگا، جب کیسز ختم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کو نہیں مانتے، ایران اور فلسطین پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں،خواہش ہے غزوہ ہند ہمارے سامنے ہو اور ہم شریک ہوں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل اور امریکی صدر کے کھانے کی دعوت بارے علم نہیں ،تفصیلات سامنے آئیں گی تو بات کروں گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا کہ
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کیخلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
اسلام آباد:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت وکلاء کی ہڑتال کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔ کیس میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔
کیس کی آئندہ سماعت 23 ستمبر کو ہوگی، علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔