اسحاق ڈار وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے کل ترکیہ جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
وزرات خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 51ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، 2 روزہ اجلاس 21 اور 22 جون کو ہو رہا ہے، وزیر خارجہ پاک بھارت جنگ بندی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر نقطہ نظر پیش کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار استنبول ترکیہ کے دورہ کیلئے کل روانہ ہوں گے۔ وزرات خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 51ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، 2 روزہ اجلاس 21 اور 22 جون کو ہو رہا ہے، وزیر خارجہ پاک بھارت جنگ بندی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر نقطہ نظر پیش کریں گے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ اسحاق ڈار ایران اور خطے کی صورتحال پر پاکستان کا نقطہ نظر اور فلسطین کاز کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے، جب کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام اور غزہ کے لیے انسانی امداد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا جائے گا۔ وزرات خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈار بین الاقوامی برادری کو بڑھتی ہوئی اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرنے پر زور دیں گے، اس کے علاوہ سائیڈ لائنز پر دیگر ممالک کے راہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج، پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
استنبول ( نیوزڈیسک) ترکیہ کے شہر استنبول میں غزہ اجلاس آج منعقد کیا جا رہا ہے جس کی میزبانی ترک وزیر خارجہ حاقان فدان کریں گے۔
غزہ اجلاس میں 8 عرب اور مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کر رہے ہیں جن میں ترکیہ سمیت پاکستان، سعودی عرب، قطر، مصر، اردن، انڈونیشیا اور یو اے ای شامل ہیں، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔
غزہ اجلاس میں غزہ جنگ بندی معاہدے پر حالیہ پیشرفت اور انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، ترک وزیر خارجہ اجلاس میں اسرائیل کی جنگ بندی سے فرار کیلئے بہانوں کی کوششوں اور حالیہ جارحیت کو اجاگر کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد پر زور دے گا، مقبوضہ فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ سے مکمل اسرائیلی فوج کے انخلاء کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔