ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تقرریوں کیلیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تقریریوں کیلیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم جولائی کو ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم جولائی کو دوپہر 2 بجے طلب کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سندھ، پشاور، بلوچستان اوراسلام آباد ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تقرری پر غور ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ہر ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کیلئے تین سینئر ججز ناموں پر غور کیا جائے گا اور پھر متفقہ طور پر فیصلہ کر کے تقرریوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مستقل چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن
پڑھیں:
سرگودھا: عدالت نے 9 مئی جوڈیشل کمپلیکس میانوالی کیس کا فیصلہ سنادیا
سرگودھا کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جوڈیشل کمپلیکس میانوالی کیس کا فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے مقدمے میں گرفتار ملزم اسماعیل کو 25 سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ احمد خان بچھر، احمد چھٹہ اور بلال اعجاز سمیت 51 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ عدالت پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب خان کے پہلے ہی ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے۔
فیصل آباد پی ٹی آئی کوایک اور جھٹکا‘ قومی اسمبلی...
علم میں رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج جاوید اقبال شیخ نے 9 مئی کے 3 مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز، رکن قومی اسمبلی زرتاج گل اور صاحبزادہ حامد رضا سمیت 196 پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو 10 سال تک قید کی سزائیں سنائی تھیں۔
عدالت نے فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال کاسترو سمیت 88 افراد کو بری کیا تھا۔