مون سون کا سسٹم پاکستان میں داخل ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2025ء) مون سون کا سسٹم پاکستان میں داخل ہو گیا، رواں سال ملک میں مون سون سیزن کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق ماہرین موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مون سون کا سسٹم گزشتہ روز پاکستان میں داخل ہو گیا۔ ممکنہ طور پر مون سون کا سسٹم رواں ہفتے کے اختتام سے ملک پر اثر انداز ہونا شروع ہو جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا باعث بننے والی ہوائیں خلیج بنگال و بحیرہ عرب سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوئی ہیں، اس کے علاوہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی 20 جون سے ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث کل سے 23 جون کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا اور حافظ آباد میں بارش ہوسکتی ہے۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، بٹ گرام، شانگلہ، پشاور، کوہستان، صوابی، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، کوہاٹ، بنوں، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بادلوں کے برسنے کی امید ہے، بعض مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 21 سے 23 جون کے دوران ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، قلات، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور اور ساہیوال میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، 22 سے 24 جون کے دوران سکھر، لاڑکانہ، دادو اور جیکب آباد میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس سے موسم خوشگوار ہو جائے گا۔ معلوم ہوا ہے کہ بارشوں سے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، اس ضمن میں پی ڈی ایم اے نے ناخوشگوار واقعات سے پیشگی نمٹنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا، جس میں ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی گئی، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسان بارشوں سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات کریں، عوام بارش کے دوران بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں، سائن و بل بورڈزسے دور رہیں اور سیاح موسمی صورتحال و سڑکوں کی بندش کے پیش نظر پیشگی معلومات حاصل کریں۔ دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال مون سون کی بارشیں معمول سے 25فیصد زیادہ ہوں گی، لاہور، راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بارشیں 60 فیصد تک زیادہ ہو سکتی ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مون سون کا سسٹم گرج چمک کے ساتھ میں داخل ہو کا امکان کے دوران
پڑھیں:
پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکی‘ خواجہ آصف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-08-27
اسلام آباد(نمائندہ جسارت)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، پاکستان کے امریکا چین سعودی عرب اور دبئی کے ساتھ تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز اسلام آباد کے زیرِ اہتمام سیمینار سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اب عالمی سطح پر ایک قابلِ اعتماد شراکت دار کے طور پر ابھر رہا ہے، سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات نئے دور میں داخل ہوگئے ہیں،سعودی عرب کی جانب سے شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے، قطر اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مثالی قرار دیے جا رہے ہیں، یہ شراکت داری باہمی اعتماد اور سمجھ بوجھ پر مبنی ہے، چین پاکستان کا ہر موسم کا دوست ہے ،پاکستان اور چین سی پیک فیز تھری پر کام بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی وسط ایشیائی ممالک آذربائیجان اور ترکمانستان تک رسائی میں نمایاں بہتری آئی ہے، پاکستان ترکیہ اور ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنا رہا ہے، پاکستان اسلاموفوبیا کے خلاف ایک مؤثر آواز بن کر ابھرا ہے، پاکستان اصلاحات پر مکمل توجہ دے رہا ہے، پاکستان کی سفارت کاری اعتماد اور استحکام کی عکاسی کر رہی ہے۔خواجہ آصفکے بقول پاکستان کے تعلقات امریکا سے بہتر ہوئے ہیں، ہمارے سفارت کار جو کام کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے، خارجہ پالیسی ہماری ترجیح ہے، دنیا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے ہیں۔