data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جمعرات کے روز ملینیم مال گلشن اقبال اور عامر الیکٹرونکس مارکیٹ صدر کا دورہ کیا اور آتشزدگی سے متاثرہ دکانوں اور تاجروں سے ملاقات کی۔

 اس موقع پر تاجروں نے منعم ظفر خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے سیاسی رہنما ہیں جو متاثرین سے ہمدردی کے لیے پہنچے جب کہ کسی اور جماعت کے رہنما یا حکومتی نمائندے نے تاحال متاثرین سے رابطہ تک نہیں کیا۔

منعم ظفر خان نے متاثرہ تاجروں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے حکومت سندھ اور کے ایم سی سے مطالبہ کیا کہ تمام متاثرہ دکانداروں کو فوری طور پر مالی امداد اور زرِ تلافی فراہم کیا جائے تاکہ وہ دوبارہ سے اپنا کاروبار شروع کر سکیں، متاثرہ دکانیں صرف کاروبار نہیں تھیں بلکہ ان سے وابستہ سینکڑوں خاندانوں کا روزگار وابستہ تھا، جنہیں حکومتی بے حسی اور مجرمانہ غفلت کے باعث بدترین نقصان برداشت کرنا پڑا۔

انہوں نے میئر کراچی اور سندھ حکومت کے کسی نمائندے کی جانب سے تاحال متاثرین کی داد رسی کے لیے عدم حاضری پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ رویہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی کے تاجر و شہری حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سانحے کے بعد فائر بریگیڈ کا تاخیر سے پہنچنا معمول بن چکا ہے، جس کی وجہ سے اکثر متاثرین کو اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے اور سامان بچانے کی کوشش کرنا پڑتی ہے۔

منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ ملینیم مال میں 250 دکانیں تھیں جن میں سے متعدد خاکستر ہو گئیں، جب کہ عامر مارکیٹ میں 34 میں سے 30 دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں، خواتین دکانداروں نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر آگ سے سامان بچایا، مگر حکومت کی جانب سے کوئی معاونت نہیں ملی۔

اس موقع پر الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان، کوآپریٹو مارکیٹ کے جنرل سیکریٹری اسلم خان، عامر مارکیٹ کے نمائندہ حبیب پٹیل اور دیگر تاجر رہنماؤں نے آتشزدگی کے نقصانات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت اور فائر بریگیڈ بروقت حرکت میں آتے تو اتنا بڑا نقصان نہ ہوتا۔

تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر نقصانات کا ازالہ کیا جائے اور تاجروں کو کاروبار دوبارہ شروع کرنے کے لیے مالی معاونت فراہم کی جائے۔

تاجر رہنماؤں نے متفقہ طور پر اعلان کیا کہ اگر حکومت نے فوری اقدامات نہ کیے تو احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ

سویونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ملیں گے ، درخواستیں 20 اگست تک طلب
صوبے سے ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی توقع،محکمہ توانائی

سندھ حکومت نے عوام کو مہنگی بجلی سے نجات دلانے کیلئے بڑافیصلہ کرلیاہے۔100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے، جس کا مقصد غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینا ہے۔محکمہ توانائی سندھ کے مطابق اس اسکیم کیلئے درخواستیں20اگست2025 تک طلب کی گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر صوبے بھر سے ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی توقع ہے، جس کے بعد قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب صارفین کا انتخاب کیا جائے گا۔حکومتی ذرائع کے مطابق اس منصوبے کا مقصد نہ صرف بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں سے عوام کو بچانا ہے بلکہ توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دینا بھی ہے۔سندھ حکومت کے مطابق یہ اقدام بجلی کے بحران سے نمٹنے اور ماحول دوست توانائی کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔حکومت کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد درخواست جمع کرائیں تاکہ اس سہولت سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ
  • تعلیم خیرات نہیں،قوم کا آئینی حق ہے، حکومت ٹیکس لیتی ہے مگربنیادی حق دینے کو تیار نہیں،حافظ نعیم الرحمان
  • سندھ حکومت نے بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ کر لیا
  • حکومت کا بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ
  •  حکومت کا بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ
  • تاجروں کی کوششیں رنگ لانےلگیں، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
  • حکومت کا چینی بحران سے نمٹنے کیلئے مزید اقدامات پر غور، چینی درآمد کا حتمی آرڈر بھی جاری
  • حکومت نے مزید 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا آرڈر دےدیا
  • کراچی: سٹی کورٹ میں رات گئے آتشزدگی، سینکڑوں مقدمات کاریکارڈ جل کر خاک 
  • وزیراعظم کا سیلاب سے متاثرہ گلگت بلتستان کیلئے امدادی پیکیج دینے کا اعلان