پاکستانی شہریوں کو ایران، عراق، لبنان اور شام کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
فائل فوٹو
پاکستان نے اپنے شہریوں کو ایران، عراق، لبنان اور شام کا غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کردی۔
پاکستان نے ایران، عراق، لبنان اور شام کے لیے سفری انتباہ جاری کردیا، شہریوں کو ایران، عراق، لبنان اور شام کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
ان ممالک میں مقیم پاکستانی شہریوں کو انتہائی محتاط رہنے، غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری اپنے قریبی پاکستانی سفارتخانوں سے مسلسل رابطے میں رہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لبنان اور شام شہریوں کو کی ہدایت
پڑھیں:
ایران کی پاکستانی تاجروں کو اپنے فری زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت
ایران کی سپریم کونسل برائے فری ٹریڈ، صنعتی اور خصوصی اقتصادی زونز کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستانی تاجروں اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران سے ملاقات میں دو طرفہ معاشی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستانی سرمایہ کاروں کو ایران کے فری زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیں:ایران اور پاکستان کا 10 ارب ڈالر سالانہ تجارتی ہدف، کئی ایم او یوز پر دستخط، شہباز شریف و مسعود پزشکیان کی مشترکہ پریس کانفرنس
یہ ملاقات اتوار کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے پاکستان کے سرکاری دورے کے دوسرے روز اسلام آباد میں ہوئی، جس میں وفد کی قیادت کونسل کے سیکریٹری رضا مسرور نے کی۔
ملاقات میں دونوں جانب سے مشترکہ تجارتی نمائشوں، سرحدی تجارت کے فروغ اور پاک-ایران سرحد پر مشترکہ فری زون کے قیام جیسے اقدامات پر اتفاق کیا گیا تاکہ دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کیا جا سکے۔
دونوں ممالک نے تجارت، مشترکہ سرمایہ کاری اور صنعتی اشتراک میں تعاون کو مضبوط کرنے اور باہمی مفادات پر مبنی اقتصادی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔
رضا مسرور نے ایران کے فری ٹریڈ زونز، خصوصاً چابہار فری زون کی وسعت اور امکانات پر روشنی ڈالی اور پاکستانی تاجروں کو ایران کا دورہ کرنے اور وہاں سرمایہ کاری کے مواقع دریافت کرنے کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور ایران کی تجارت 8 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے کا ہدف، آئی ٹی و سروس سیکٹر کو وسعت دینے کا عندیہ
ایرانی وفد نے تجویز پیش کی کہ چابہار فری زون اور پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) کے ذریعے دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دی جائے۔
پاکستانی حکام نے جون کے وسط میں اسرائیل کی طرف سے ایران پر مسلط کردہ 12 روزہ جنگ پر ایرانی عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا اور جنگ کے شہداء کے لواحقین سے تعزیت بھی کی۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ناصر منصور قریشی نے بھی ایرانی وفد کو آئندہ ماہ ہونے والی بین الاقوامی صنعتی نمائش میں شرکت کی دعوت دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد چیمبر ایران پاکستان تاجر چابہار فری زونز