میری ساری توجہ مفت علاج کی فراہمی پر مرکوز ہے‘ مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری آ رہی ہے، میری ساری توجہ لوگوں کو مفت علاج کی فراہمی پر مرکوز ہے، کلینک آن ویلز صوبے کے تمام اضلاع اور اربن ایریاز میں جانے کیلئے تیار ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کلینک آن ویلز کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کر دیا، انہوں نے کلینک آن ویلز منصوبے کا معائنہ
کیا اور ڈاکٹرز کو نئی گاڑیوں کی چابیاں دیں۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میری ساری توجہ لوگوں کو مفت علاج فراہم کرنے پر مرکوز ہے، کینسر، ہیپاٹائٹس اور دل کے مریضوں کو ادویات گھروں تک پہنچائی جا رہی ہیں، یہ کلینکس اب پنجاب کے تمام اضلاع اور اربن ایریاز میں دستیاب ہوں گے، میرا خواب لوگوں کا حق ان کی دہلیز تک پہنچانا‘‘عملی صورت اختیار کر رہا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گوگل کی جانب سے پنجاب میں گوگل کروم بک کی فیکٹری لگانے کی پیشکش ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروادی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں گوگل کی جانب سے گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروادی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے گوگل فار ایجوکیشن اور ٹیک ویلی کے اعلیٰ سطح وفدنے ملاقات کی اور تعلیم اور خاص طور پر بچیوں کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کو متاثر کن قراردیا۔
ملاقات میں بتایا گیا کہ گوگل کروم بک میں 3 بڑے اور اہم سافٹ ویئر بھی انسٹال کیے جائیں گے۔
طلبہ کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹول کٹ اور’جیمنی اے آئی‘ بھی انسٹال کیا جائے گا، انگلش لرننگ کے لیے’ریڈ آلانگ‘ سافٹ ویئر بھی گوگل کروم بک میں میسر ہوگا جبکہ ’کینوا‘سافٹ ویئر بھی مہیا کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تعلیم کے فروغ کے لیے گوگل فار ایجوکیشن کی معاونت کو سراہا۔ گوگل فارایجوکیشن کے وفد نے بریفنگ میں بتایا کہ گوگل فارایجوکیشن نے پنجاب میں سرکاری سکولوں کے 2 ہزار سے زائد ٹیچرز کو ٹریننگ دی ہے جبکہ دیگر اساتذہ کو بھی آئی ٹی ٹریننگ دی جارہی ہے۔
فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے آرٹیکل243 میں ترمیم کی جائے گی، وفاقی حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تیاری پکڑلی
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بنیادی تعلیم کا حصہ بنانے پر کام کررہے ہیں، پنجاب کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس حب بنانا ہمارا عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گوگل کروم بک فیکٹری کے قیام کے لیے بھرپور معاونت کریں گے۔
مزید :