’کلینک آن وہیلز کا کمال فیڈ بیک آیا ہے‘، مریم نواز نے منصوبے کے فیزٹو کا افتتاح کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ’کلینک آن وہیلز‘ کا اتنا کمال فیڈ بیک آیا ہے، ان کے ذریعے ایک کروڑ سے زائد لوگوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز فورٹریس اسٹیڈیم لاہور پہنچیں جہاں انہوں نے ’کلینک آن وہیل‘ کی نئی وین میں مختصر سفر کر کے منصوبے کے ’فیز ٹو‘ کا افتتاح کیا۔
مریم نواز نے سی ای اوز کو متعلقہ اضلاع کے لیے کلینک آن وہیلز کی چابیاں دیں، کلینک آن وہیل کے ڈاکٹروں اور عملے کی خدمات کو سراہا اور انہیں مزید تندہی اور لگن کے ساتھ خدمت کرنے کی ہدایت کی۔
اپنے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ عوام نے بلڈ پریشر چیک کرانا ہے یا اسکریننگ کرانی ہے، اب اسپتال جانے کی ضرورت نہیں، اسپتال خود چل کر آپ کے پاس آئے گا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دل کے امراض کی ادویات اور انسولین لوگوں کے گھروں پر پہنچائی جا رہی ہیں، اینٹی بائیوٹک سمیت تمام ضروری ادویات مہیا کی جاتی ہیں، 911 کلینک آن وہیلز چلتے پھرتے اسپتال ہیں جنہوں نے گزشتہ عرصے میں ایک کروڑ سے زائدلوگوں کا علاج کیا ہے۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ فیلڈ اسپتال بھی دیہات میں جا کر کئی ملین لوگوں کا علاج کر چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ بون میرو ٹرانسپلانٹ اور آرتھوپیڈکس کا اسپتال بن رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کا نتیجہ آپ نے دیکھا، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم نواز نے
پڑھیں:
مرکزی رہنما پی پی پی کا پنجاب میں سیلاب متاثرین کی مدد پر مریم نواز سےاظہار تشکر
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اظہار تشکر کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں رہنما پی پی پی نبیل گبول نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی فوری مدد پر مریم نواز شریف صاحبہ آپ کا بہت شکریہ۔
نبیل گبول نے کہا کہ میری درخواست پر آپ نے تحصیل علی پور کی تین یونین کونسلوں میں میرے گبول قبیلے کی بھرپور مدد کی اور آپ نے سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو بھی وہاں بھیجا۔
رہنما پی پی پی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مخاطب کرکے کہا کہ مریم اورنگزیب مقامی لوگوں سے ملیں اور ان کی بھرپور مدد کی، آپ کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں۔