کراچی:پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ، 7 سالہ بچی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی کے علاقے فقیرا گوٹھ میں فائرنگ سے 7 سال کی بچی جاں بحق ہوگئی۔
علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ بچی کو کس کی گولی لگی۔
اس حوالے سے پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شانگلہ، دہشتگردوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شانگلہ (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے مارتونگ میں دہشتگردوں کے حملے میں ایک پولیس کانسٹیبل اور ان کے انکل زخمی ہو گئے۔ سب ڈویژنل پولیس افسر (ایس ڈی پی او) عثمان منیر خان نے ڈان ڈیجیٹل کو بتایا کہ پولیس اہلکار کی والدہ کا انتقال ہو گیا تھا اور واقعے کے وقت وہ اپنے گھر پر تعزیت کے لیے آئے مہمانوں سے ملاقات کررہے تھے۔ ایس ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار کو دائیں ران میں دو گولیاں، جبکہ پیٹ کے نچلے حصے، بازو اور کندھے میں ایک ایک گولی لگی، جبکہ ان کے انکل کے سینے میں گولی لگی، دونوں کو علاج کے لیے مارتونگ رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا گیا۔ایس ڈی پی او نے مزید بتایا کہ زخمی پولیس اہلکار ضلع سیکیورٹی برانچ کی مقامی انٹیلی جنس سروس میں خدمات انجام دے رہا تھا، نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کر لی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔