’گلوکار نہ ہوتے تو دھوبی ہوتے‘، فضا علی کے تبصرے پر جواد احمد کا سخت ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
اداکارہ و میزبان فضا علی کے دھوبی کہنے پر گلوکار جواد احمد کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
جواد احمد کا کہنا تھا کہ جب فضا علی ان سے پہلی بار ملی تھیں تو انہوں نے بتایا کہ وہ میری بہت بڑی مداح ہیں ، میرے گانے سنتی ہیں، ان پر ڈانس کرتی ہیں اور انجوائے کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈرامہ مہندی جس میں میرا گانا شامل تھا اس میں فضا علی نے بھی اداکاری کی تھی اور یہ ساری عمر میرا احسان نہیں اتار سکتیں کیونکہ انہیں شہرت وہاں سے ملی تھی اور میں سمجھتا ہوں انہوں نے ایسا بیان دے کر بے وقوفی اور جہالت کی ہے۔
@ahsaniqbalmediagroup #jawadahmad #fizaaliofficial #sharevideo #likevideos #fyp #viralvideos #foryou ♬ original sound – Ali Jutt
واضح رہے فضا علی نجی ٹی وی پر ایک شو میں شریک تھیں جس میں صحافی سہیل وڑائچ اور جواد احمد بھی شریک تھے۔ دوران شو فضا علی نے کہا کہ اگر جواد احمد گلوکار نہ ہوتے تو وہ دھوبی ہوتے کیونکہ وہ دوسروں کو اچھی طرح دھوتے ہیں۔ اور سہیل وڑائچ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اگر سہیل وڑائچ صحافی نہ ہوتے تو کسی مشہور ہوٹل یا ریسٹورنٹ میں واش روم صاف کر رہے ہوتے، کیونکہ وہ ہر عورت کے واش روم میں چلے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’صحافی نہ ہوتے تو واش روم صاف کرتے‘، فضا علی کے تبصرے پر سہیل وڑائچ بھی بول اٹھے
سہیل وڑائچ کے بارے میں اس طرح کے بیان کے بعد اداکارہ و گلوکارہ فضا علی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ صحافی کی تضحیک کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اداکارہ کے اس بیان پر سینئر صحافی نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری حیثیت بیت الخلا صاف کرنے والوں سے بھی کمتر ہے۔ میں تو گلیوں کی وہ خاک ہوں جسے میاں محمد بخش نے ’گلیاں دا روڑا کُوڑا‘ کہا تھا۔ میرے نزدیک بیت الخلا کی صفائی کوئی ذلت کی بات نہیں ہے بلکہ دوسروں کی گندگی کو صاف کرنا ایک عظیم خدمت ہے۔
سہیل وڑائچ نے ایک پوڈ کاسٹ میں مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ یہ تنازعہ اب ختم ہو جائے کیونکہ میں خود غلطیوں کا پتلا ہوں۔ مجھے لگتا ہے میں ہی دنیا کا سب سے بڑا گناہگار ہوں گا اس لیے میں کسی کو اس کا ذمہ دار سمجھتا ہوں اور نہ چاہتا ہوں کسی کی توہین ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اس قابل ہوں کہ میری توہین ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جواد احمد سہیل وڑائچ فضا علی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جواد احمد سہیل وڑائچ فضا علی سہیل وڑائچ نہ ہوتے تو جواد احمد انہوں نے فضا علی کہا کہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے 5 اگست احتجاج پر پیپلز پارٹی کا ردعمل آگیا
پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہمایوں خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 5 اگست کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے اس کو سیاسی ڈارمہ قرار دیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہمایوں خان نے کہا کہ یہ احتجاج صرف عوام کو گمراہ کرنے کی ایک اور ناکام کوشش ہے، تحریک انصاف کا 5 اگست کا احتجاج محض ایک سیاسی تماشا ہے، ملک کو اس وقت اتحاد، استحکام اور ترقی کی ضرورت ہے، احتجاج سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے سوا کچھ نہیں، عوامی مسائل کا حل صرف پارلیمان، قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر ہی ممکن ہے۔
ہمایوں خان نے کہا پی ٹی آئی کا ماضی صرف جھوٹے وعدوں، الزام تراشیوں اور اداروں سے محاذ آرائی سے بھرا ہوا ہے، 5 اگست کا احتجاج اسی منفی سیاست کا تسلسل ہے، جس کا مقصد صرف عوام کو گمراہ کرنا اور قومی اداروں پر دباؤ ڈالنا ہے، عوامی مسائل کا حل صرف پارلیمان، قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر ہی ممکن ہے۔
سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت، آئین اور پارلیمان کے ذریعے مسائل کا حل نکالا ہے، مستقبل میں بھی ہم اسی جمہوری سوچ کے ساتھ عوام کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔