’ڈائن‘ کی ’زکیہ‘ کا حقیقی زندگی میں مہوش حیات سے کیا رشتہ ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ افشین حیات نامور اداکارہ و ماڈل مہوش حیات کی رشتہ دار نکل آئیں۔
نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ڈائن‘ میں آج کل مہوش حیات کو مرکزی کردار میں دیکھا جا رہا ہے۔
مہوش حیات کو ڈرامہ شائقین 7 سال بعد چھوٹی اسکرین پر دیکھ کر خوب انجوائے کر رہے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)
بہت کم ڈرامہ شائقین جانتے ہیں کہ ڈرامہ سیریل ’ڈائن‘ میں ’زکیہ‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کی بہن ہیں۔
مہوش حیات کی بڑی بہن افشین حیات نے 2022ء میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ اداکارہ افشین کو انڈسٹری میں متعارف کروانے والی ان کی بہن مہوش حیات ہی تھیں۔
اداکارہ افشین حیات نے مہوش حیات کے ساتھ ٹیلی فلم ’اجازت‘ میں ڈیبیو کیا تھا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مہوش حیات
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا عہدے سے مستعفی
پشاور:خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سید سکندر حیات شاہ نے بتایا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے استعفا دے رہا ہوں۔ صوبائی حکومت نے مجھے اے اے جی تعینات کیا، اس پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ آفس میں مزید کام نہیں کرسکتا۔
واضح رہے کہ سید سکندر حیات شاہ 2017ء سے بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اے جی افس میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔