اسرائیلی عوام کو ایران کے ساتھ طویل جنگ کا خوف، ٹرمپ سے جنگ ختم کرانے کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
اسرائیلی عوام میں بڑھتے خدشات اور دباؤ کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ “کام مکمل کریں” یعنی ایران پر فیصلہ کن حملہ کریں تاکہ جنگ جلد ختم ہو۔
اسرائیلی فوج اور حکومت کی جانب سے اگرچہ مسلسل برتری کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، خاص طور پر فضائیہ کی جانب سے، جو ایرانی فضائی حدود میں باآسانی میزائل داغنے اور اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، لیکن عوامی سطح پر ایک اور قسم کی بحث جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق خدشہ یہ ہے کہ اگر امریکہ نے براہ راست ایران پر حملہ نہ کیا، تو یہ جنگ ایک طویل اور تھکا دینے والی جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے، جو نہ صرف مہنگی بلکہ ناقابل برداشت بھی ہو گی۔
اس خدشے کا اندازہ تل ابیب کی سڑکوں پر لگے ان بل بورڈز سے بھی ہوتا ہے، جن میں امریکی صدر سے صاف الفاظ میں مطالبہ کیا جا رہا ہے: “Finish the Job” – کام مکمل کرو۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی اس جنگ کے دورانیے پر کوئی واضح بات نہیں کی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جنگ کئی ہفتے یا مہینے تک بھی جاری رہ سکتی ہے، جو اسرائیل کے لیے سیاسی، عسکری اور معاشی طور پر شدید دباؤ کا باعث بنے گی۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکی صدرٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ناراض
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے طرز عمل پر ناراضی کا اظہار کیا ہے جو جنگ بندی کے لیے مذاکرات پر حماس کے خلاف فوجی کارروائی کو ترجیح دے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹرمپ کی ناراضی قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد بڑھ گئی اور اپنے مشیروں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے یہ رائے ظاہر کی کہ نیتن یاہو ان کا مذاق اڑا رہے ہیں۔(جاری ہے)
ٹرمپ کی ناراضی کے باوجود وہ اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات کرنے سے گریز کر رہے ہیں جس کی وجہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ذاتی تعلقات ہیں۔ دریں اثنا متعدد امریکی حکام نے بتایا کہ ٹرمپ اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں اور انہیں نقصان پہنچانا نہیں چاہتے۔ وہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لیے اب بھی پرعزم ہیں جسے وہ ایک اہم سفارتی مقصد سمجھتے ہیں۔