کامران ٹیسوری قائم مقام گورنر کی عزت کریں یا نہ کریں، آئین کا احترام کرنا ہوگا: سعدیہ جاوید
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
سعدیہ جاوید — فائل فوٹو
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ قائم مقام گورنر بھی صوبے کا آئینی سربراہ ہوتا ہے۔ کامران ٹیسوری قائم مقام گورنر کی عزت کریں یا نہ کریں، انہیں آئین کا احترام کرنا ہوگا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ قائم مقام گورنر کو گورنر ہاؤس استعمال کرنے کے لیے اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔
گورنر سندھ کے دفتر کو تالہ لگانے پر قائم مقام گورنر سندھ اور اسپیکر سندھ اسمبلی اویس شاہ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
ان کا کہنا ہے کہ کامران ٹیسوری نے اب گورنر ہاوس پر بھی قبضہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کامران ٹیسوری صاحب بھول رہے ہیں کہ وہ ایم کیو ایم میں نہیں، بلکہ گورنر کے عہدے پر ہیں۔
سعدیہ جاوید کا یہ بھی کہنا ہے کہ اتنے عوامی کام کے دعویدار کو گورنر ہاؤس کی نشست کا اتنا خطرہ کیوں ہے؟
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قائم مقام گورنر کامران ٹیسوری سعدیہ جاوید کہنا ہے کہ
پڑھیں:
سعودی ولی عہد 18نومبر کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے
وائٹ ہاؤس عہدیدار کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 18 نومبر کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے۔
اس سے پہلے امریکا کے صدر ٹرمپ نے انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب ابراہام معاہدے میں شامل ہوگا، ہم حل نکال لیں گے۔
میزبان نے سوال کیا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا ہے کہ وہ اس وقت تک ابراہام معاہدہ میں شامل نہیں ہونگے جب تک دو ریاستی حل نکالا نہیں جاتا۔
صدر ٹرمپ نے کہا انہیں یقین نہیں کہ آیا، یہ دو ریاستی حل ہوگا کیونکہ یہ اسرائیل اور خود ان پر منحصر ہے۔