گورنر سندھ کے دفتر کو تالہ لگانے اور قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کے بعد معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ اب اس پر ترجمان گورنر ہاؤس اور گورنر کامران ٹیسوری کا مؤقف بھی سامنے آ گیا ہے۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق محرم الحرام سے متعلق اجلاس میں شرکت کے لیے سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جیز اور دیگر اعلیٰ افسران گورنر ہاؤس کے کانفرنس روم میں موجود تھے۔ قائم مقام گورنر کے لیے مخصوص دفتر پیشگی طور پر تیار تھا، لیکن اگر مرکزی دفتر استعمال کرنا مقصود تھا تو بروقت اطلاع دی جاتی تو انتظام کردیا جاتا۔

مزید پڑھیں: کامران ٹیسوری کو ہٹا کر بشیر میمن کو گورنر سندھ لگانے کی خبریں درست نہیں، اسحاق ڈار

بیان کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پرنسپل سیکریٹری کو واقعے کی 24 گھنٹوں میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ دوسری جانب، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس ہمیشہ عوام کے لیے کھلا ہے، اویس قادر شاہ بطور اسپیکر اور ذاتی حیثیت میں قابلِ احترام ہیں۔ تاہم، گورنر نے اس معاملے پر براہ راست کوئی سخت ردعمل ظاہر نہیں کیا اور مؤقف کو نسبتاً مصالحانہ انداز میں پیش کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قائم مقام گورنر اویس شاہ نے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں گورنر ہاؤس میں داخلے سے روک دیا گیا اور دفاتر کی چابیاں سابق گورنر اپنے ساتھ لے گئے، جس کے باعث محرم الحرام کے سیکیورٹی اجلاس کا انعقاد نہ ہو سکا۔ اس کے بعد اویس شاہ نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

اس صورتحال نے نہ صرف آئینی اختیارات کی تقسیم کے سوال کو اجاگر کیا ہے بلکہ سندھ کی سیاسی و انتظامی فضا میں ایک نئی کشیدگی کو بھی جنم دیا ہے۔ ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ آئندہ دنوں میں ایک آئینی اور قانونی نظیر بن سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ گورنر سندھ گورنر سندھ کامران ٹیسوری گورنر ہاؤس کی تالہ بندی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ گورنر سندھ گورنر سندھ کامران ٹیسوری قائم مقام گورنر کامران ٹیسوری گورنر سندھ گورنر ہاؤس کے لیے

پڑھیں:

قائم مقام صدر کی بین الاقوامی اداروں سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل

کراچی:

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے بین الاقوامی فلاحی اداروں سے پاکستان بالخصوص جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل کردی۔

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سیلاب متاثرین کیلئے بروقت امداد پر زور دیا۔

دریں اثنا قائم مقام صدر مملکت سے ایوان صدر میں سینیٹر رانا ثنا الّلہ خان نے بطور سینیٹر پہلی رسمی ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدرِ مملکت سے پیپلز پارٹی کے سینٹرل سیکریٹری جنرل ہمایوں خان نے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے پارٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کو شنگھائی کی طرز پر جدید اور ترقی یافتہ شہر بنانا چاہتے ہیں: گورنر سندھ
  • سستی بجلی کی فراہمی کیلئے مسابقتی مارکیٹ قائم کرنے کا وقت آگیا، وزیر توانائی اویس لغاری
  • امریکا نے غزہ جنگ بندی قرارداد ویٹو کر دی، پاکستان اور حماس کا شدید ردعمل
  • قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی روسی اسپیکر کو انٹرنیشنل اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت
  • پاکستان اور مالدیپ کے درمیان تجارت، سیاحت و دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
  • قائم مقام صدر کی بین الاقوامی اداروں سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل 
  • اسلام آباد: قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے سینیٹر رانا ثنااللہ ملاقات کررہے ہیں
  • قائم مقام صدرکی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اقدامات کی اپیل
  • قائم مقام صدر کی مخیر حضرات اور عالمی اداروں سے سیلاب متاثرین کی فوری مدد کی اپیل
  • قائم مقام صدر کی بین الاقوامی اداروں سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل