تہران میں آسٹریلیا، چیک ری پبلک کے سفارت خانوں کا آپریشن معطل
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث تہران میں سفارت خانے کا آپریشن معطل کردیا ہے۔
پینی وونگ نے کہا کہ تمام آسٹریلوی عہدے داروں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران چھوڑنے کے خواہشمند آسٹریلوی شہریوں کی مدد کررہے ہیں۔
چیک ری پبلک نے بھی تہران میں اپنا سفارتخانہ عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
چیک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، سیکیورٹی وجوہات پر سفارتخانے کی عارضی بندش کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب تل ابیب میں ناروے کے سفیر کی رہائش گاہ پر دھماکا ہوا ہے تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق سفارتخانے سے رابطے میں ہیں، دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سی ایس ایس امتحانات 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا
فیڈرل پبلک سروس کمیشن آف پاکستان ( ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس 2026 شیڈول کا ایڈوانس پبلک نوٹس جاری کر دیا۔ ایف پی ایس سی کے مطابق ایم پی ٹی کیلئے آن لائن درخواستوں کا پبلک نوٹس 10 اگست 2025 کو جاری کیا جائے گا۔ ایم پی ٹی کیلئے درخواستیں 11 سے 25 اگست تک وصول کی جائیں گی۔ سی ایس ایس شیڈول کے مطابق تحریری امتحان کیلئے درخواستیں 15 سے 30 دسمبر 2025 تک جمع ہوں گی۔ جبکہ تحریری امتحان کا انعقاد 4 فروری 2026 کو ہو گا۔