— فائل فوٹو 

وزیرثقافت و سیاحت سندھ ذوالفقار علی شاہ کا کہنا ہے کہ امن امان سے متعلق اجلاس کرنے سے روکنا شرمناک ہے۔

ذوالفقار علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ گورنر ہاؤس آئینی جگہ ہے، کسی جماعت کا سیکٹر یا یونٹ نہیں بننے دیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ قائم مقام گورنر کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ذوالفقارعلی شاہ نے کہا کہ کسی بھی آئینی ادارے پرآئین کے بجائے ذاتی اجارہ داری قبول نہیں کریں گے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ کراچی کا امن خراب کرنے والے ہی آج امن و امان سے متعلق اجلاس سے روک رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

تحریک تحفظ آئین کی اے پی سی کے اعلامیے پر بی ایل اے کی چھاپ شرمناک ہے، عرفان صدیقی

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اے پی سی کے اعلامیے پر بی ایل اے کی چھاپ شرمناک ہے۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی  نے کہا کہ ‏تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اے پی سی کے 5 صفحات اور 32 نکات پرمشتمل طویل اعلامیے میں ہر چھوٹے بڑے، حقیقی اور خیالی مسئلے کا ذکر ہے لیکن پاک بھارت جنگ کے بعد ہونے والے اپوزیشن کے اس پہلے با ضابطہ اجتماع میں بھارت کے خلاف پاکستان کی عظیم فتح اور معرکہ حق کے بارے میں ایک لفظ تک نہیں کہا گیا۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان اے پی سی کے پانچ صفحات اور 32 نکات پرمشتمل طویل اعلامیے میں ہر چھوٹے بڑے، حقیقی اور خیالی مسئلے کا ذکر ہے لیکن پاک بھارت جنگ کے بعد ہونے والے،اپوزیشن کے اس پہلے با ضابطہ اجتماع میں بھارت کے خلاف پاکستان کی عظیم فتح اور معرکہ حق کے بارے میں ایک لفظ تک نہیں…

— Senator Irfan Siddiqui (@IrfanUHSiddiqui) August 2, 2025

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج، شہیدوں اور غازیوں سے پی ٹی آئی اور اس کے اتحادیوں کا بغض اپنی جگہ، لیکن کیا اپوزیشن اتحاد پاکستان اور 25 کروڑ عوام کی فتح کو بھی اپنی فتح نہیں سمجھتا جسے ساری دنیا نے تسلیم کیا ہے؟

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ بلوچ طلبہ کے حقوق کا تذکرہ اچھی بات ہے لیکن کیا برسوں سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ہاتھوں چن چن کر قتل کیے جانے والے پنجابیوں کے خون سے آپ کا کوئی رشتہ نہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بارے میں اے پی سی کے اعلامیے پربی ایل اے کی چھاپ شرمناک حد تک واضح ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
  • مقامی قبائلی جرگوں کے بعد گرینڈ جرگہ منعقد کیا جائے گا: بیرسٹرمحمد علی سیف
  • دہشتگردی کی روک تھام کیلئے افغانستان سے رابطہ کاری ناگزیر ہے: بیرسٹر سیف
  • پنجاب کو زہریلے صنعتی مادوں سے پاک کرنے کیلئے میگا آپریشن کا حکم  
  • ہم فلسطینی بھائیوں کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے، ذوالفقار علی بھٹو جونیئر
  • پنجاب کو زہریلے صنعتی مادوں سے پاک کرنے کیلئے میگا آپریشن کا حکم
  • پاک ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن اجلاس جلد منعقد کرنے پر اتفاق
  • پاک ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن اجلاس جلد منعقد کرنے پراتفاق
  • تحریک تحفظ آئین کی اے پی سی کے اعلامیے پر بی ایل اے کی چھاپ شرمناک ہے، عرفان صدیقی
  • تحریک تحفظ آئین کی اے پی سی کے اعلامیے پر بی ایل اے کی چھاپ شرمناک ہے، عرفان صدیقی