اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان سٹیل ملز کے مقام پر کراچی انڈسٹریل پارک کے قیام کی تجاویز کا جائزہ لینے کے لئے قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں نیشنل فوڈ سکیورٹی کے وزیر، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ کے علاوہ سپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی)، وزارت صنعت اور بورڈ آف انوسٹمنٹ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں سائٹ کو ایک جدید صنعتی مرکز میں تبدیل کرنے پر غور کیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے صنعتی پارکس کے قیام پر کام تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے انہیں بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے برآمدات پر مرکوز صنعتی ترقی کو فروغ دینے اور ملک بھر میں کاروبار کے لئے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، وہ وہاں 3 روزہ قیام کریں گے۔ 

پاکستان ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور دیگر عملے نے وزیراعظم شہباز شریف کے وفد کا استقبال کیا ۔ نائب وزیراعظم وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار ، سمیت وفاقی وزراء عطاء تارڑ ، محمد عون چوہدری ، خواجہ محمد آصف  سمیت اہم شخصیات وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ موجود ہیں۔ 

وزیراعظم لندن میں تین روز قیام کریں گے ۔ وزیراعظم شہباز شریف دورۂ لندن کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کے کنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔ 

شئیرز کی قیمتوں کو پر لگ گئے

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب سے معاہدہ ایک رات میں طے نہیں پایا، دیگرممالک بھی حصہ بننا چاہتےہیں،نائب وزیراعظم
  • سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) رحمت حسین جعفری کی زیر صدارت اجلاس، بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا
  • امریکا میں پاکستانی سفیر ملکی ٹیکسٹائل برآمدات کو فروغ دینے کیلئے سرگرم
  • وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے
  • ای سی سی اجلاس؛ ریکوڈیک منصوبے کیلئے اہم تجاویز کی منظوری
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین گنے کی فصل پر کیڑوںکے حملے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • پی اے سی ذیلی کمیٹی اجلاس: قومی ورثہ و ثقافت سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ
  • وزیر تجارت جام کمال خان کی ایرانی اول نائب صدر سے ملاقات، پاک ایران تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • جاپان اور برازیل پائیدار ایندھن کو فروغ دینے پر متفق
  • اسحاق ڈار کو جرمن وزیرخارجہ کا فون، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال