قومی شناختی کارڈ قواعد 2002 میں اہم ترامیم کا نفاذ
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے قومی شناختی کارڈ قواعد 2002 میں اہم ترامیم کا نفاذ کر دیا
شناختی نظام کو جدید، جعل سازی سے پاک اور محفوظ بنانے کے اقدامات کردیے گئے ، وزیر داخلہ کی رہنمائی میں نادرا نے اصلاحاتی مسودہ تیار کیا جس کی منظوری وفاقی کابینہ دے چکی ہے
وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے اب اصلاحات پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے،ب فارم بنوانے کے لئے یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج لازم ہو گا،3 سال تک کے بچوں کے لئے بائیومیٹرک اور تصویر کی ضرورت نہیں ہو گی ،3 سے 10 سال کی عمر کے بچوں کی تصویر لازمی ہو گی، آئرِس سکین بھی لیا جائے گا،10 سے 18 سال کے بچوں کے لئے تصویر، بائیومیٹرک اور آئرِس سکین لازمی ہوں گے،ہر بچے کو الگ ب فارم جاری کیا جائے گا جس پر میعاد بھی درج ہو گی،پہلے سے بنے ہوئے ب فارم منسوخ نہیں کئے گئے، پاسپورٹ بنوانے کے لئے نیا ب فارم لازم ہو گا
جعلی اندراج کی روک تھام اور بچوں کی سمگلنگ کے موثر خاتمہ میں مدد ملے گی،فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کو قانونی دستاویز کی حیثیت دے دی گئی ہے،درخواست دہندہ کو اس میں درج معلومات کی درستی کا اقرارنامہ دینا ہو گا،شہری اب صرف نادرا کے ریکارڈ کی بنیاد پر ایف آر سی حاصل کر سکیں گے،خاندان کے ان افراد کا اندراج بھی کرانا ہو گا جن کی تفصیلات ابھی تک جمع نہیں کرائی گئیں
شہری موبائل ایپ یا نادرا دفتر کے ذریعے اپنے خاندانی کوائف کی درستی کرا سکیں گے،ایک سے زیادہ شادیاں کرنے والے مردوں کے خاندان کے مکمل کوائف ایف آر سی میں درج ہوں گے ,خواتین شناختی کارڈ پر اپنی مرضی سے والد یا شوہر کا نام درج کرا سکتی ہیں,شناختی کارڈ کی ضبطی، تنسیخ اور بحالی کے کیسز کا فیصلہ 30 دن کے اندر ہو گا
نادرا نے بغیر چِپ والے کارڈ میں سمارٹ کارڈ کی بیشتر خصوصیات شامل کر دی ہیں ,یہ کارڈ سمارٹ کارڈ کے مقابلے میں کم فیس اور کم وقت میں جاری ہوں گے
بغیر چِپ والے کارڈ پر اردو کے ساتھ انگریزی کوائف بھی درج ہوں گے ,کیو آر کوڈ شامل ہو گا اور اس پر کوئی اضافی فیس نہیں لی جائے گی
غلط معلومات پر کارڈ بنوانے والے افراد رضاکارانہ طور پر نادرا کو اطلاع دے سکتے ہیں جس پر انہیں قانونی تحفظ دیا جائے گا
شناختی کارڈ قواعد میں اہم اصطلاحات کی باقاعدہ تعریف بھی شامل کر دی گئی ہے ,تمام ریگولیٹری ادارے بائیومیٹرک کی تعریف اپنے قواعد میں شامل کرنے کے پابند ہوں گے,اصلاحات قومی سلامتی، عوامی خدمت اور ڈیجیٹل گورننس کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوں گی
بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شناختی کارڈ ب فارم ہوں گے کے لئے
پڑھیں:
نادرا لاہور ریجن میں ’’میری شناخت، میرا تحفظ‘‘ کے موضوع پر خصوصی آگاہی ہفتہ شروع
کلیم اختر:نادرا لاہور ریجن میں ’’میری شناخت، میرا تحفظ‘‘ کے عنوان سے خصوصی آگاہی ہفتہ شروع کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد عوام کو قومی شناختی رجسٹریشن سہولیات کی فراہمی میں مزید آسانی اور تیزی پیدا کرنا ہے۔
لاہور کالج یونیورسٹی فار ویمن میں اس حوالے سے ایک خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور ریجن فضہ شاہد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے طالبات اور اساتذہ کو قومی شناخت کی اہمیت اور نادرا کی نئی ڈیجیٹل سروسز سے آگاہ کیا۔
سانحہ 9 مئی ، ٹرائل کی کارروائی 20 ستمبر تک ملتوی
ڈی جی نادرا فضہ شاہد کا کہنا تھا کہ شناخت ہر شہری کا بنیادی حق، قومی فرض اور قانونی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بچوں کی پیدائش پر فوری طور پر یونین کونسل میں اندراج اور ب فارم کا حصول یقینی بنایا جائے، جبکہ 18 سال کی عمر پر قومی شناختی کارڈ بنوانا اور معیاد ختم ہونے پر بروقت تجدید کرانا ضروری ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کی رجسٹریشن ہر خاندان کی ذمہ داری ہے تاکہ ہر فرد کے حقوق کا تحفظ ممکن ہو سکے۔ آگاہی ہفتے کے دوران نادرا مراکز اور موبائل وینز پر شہریوں کو خصوصی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ تعلیمی اداروں میں خصوصی لیکچر سیشنز اور آگاہی پروگرامز بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔
بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر پر پابندی عائد
نادرا حکام کے مطابق شہریوں کو سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم اور نئی ڈیجیٹل سروسز کے حوالے سے مکمل رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔