لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ ایکسائز پنجاب نے الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں 95 فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو ماحول دوست گاڑیاں اپنانے کی ترغیب دینا ہے تاکہ فضائی آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔
نئی گاڑی کے ساتھ نمبر پلیٹ اور رجسٹریشن فیس کا مسئلہ
نئی گاڑی خریدنے کے بعد پہلا بڑا مرحلہ اس کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹ کا ہوتا ہے۔ شہری اپنی پسند کے نمبرز کے لیے بعض اوقات لاکھوں روپے تک ادا کرتے ہیں۔ ساتھ ہی ہر گاڑی کی قیمت کے مطابق اس کی رجسٹریشن فیس بھی مقرر کی جاتی ہے۔

الیکٹرک گاڑیوں کے لیے خصوصی اسکیم

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز احمد سعید نے بتایا کہ محکمہ نے الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے ایک خصوصی اسکیم متعارف کرائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی الیکٹرک گاڑی کی قیمت ایک کروڑ روپے ہے، تو اس کی رجسٹریشن صرف پانچ ہزار روپے میں کی جائے گی۔ اسی طرح، ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی گاڑی کی رجسٹریشن سات سے آٹھ ہزار روپے میں ممکن ہو گی۔

الیکٹرک گاڑیوں کے لیے نئی مخصوص نمبر پلیٹس

ایڈیشنل ڈی جی نے بتایا کہ ای-وہیکلز کے لیے نئی اور مخصوص نمبر پلیٹس جاری کی جا رہی ہیں۔ ان پلیٹس کا اوپری حصہ سفید جبکہ نچلا حصہ سبز رنگ کا ہوگا۔ آئندہ تمام الیکٹرک گاڑیوں کے مالکان کے لیے یہ نئی نمبر پلیٹس لگانا لازم ہوگا۔

اب تک کتنی گاڑیاں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں؟

پنجاب بھر میں اب تک تقریباً 16 ہزار الیکٹرک گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور رکشے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ ان میں ساڑھے 14 ہزار موٹرسائیکلیں، 1461 کاریں، 31 بسیں اور 36 رکشے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:الیکٹرک کار GiGi منی کی قیمت میں بڑی کمی

رعایت صرف فائلرز کے لیے

ایڈیشنل ڈی جی کے مطابق حکومت نے آئندہ مالی سال میں بھی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس میں 95 فیصد رعایت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم یہ سہولت صرف فائلر حضرات کو دستیاب ہوگی۔ نان فائلرز سے اس اسکیم کے تحت بھی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

مزیدپڑھیں:’یہ صرف کانٹینٹ ہے، محبت نہیں‘، نعمان اعجاز کا معاذ صفدر کا اہلیہ کو مہنگا تحفہ دینے پر تبصرہ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: الیکٹرک گاڑیوں رجسٹریشن فیس الیکٹرک گاڑی کی رجسٹریشن کے لیے

پڑھیں:

ایکسائز نمبر پلیٹ اور اسمارٹ کارڈز کی ڈیلیوری فیس کا اعلان

ویب ڈیسک : محکمہ ایکسائز نے نئے تین سال معاہدے کے تحت فائلوں، نمبر پلیٹوں اور اسمارٹ کارڈز کے لیے نئے ڈیلیوری چارجز کی منظوری دے دی۔

ایکسائز کی جانب سے نظرثانی شدہ نرخوں کو موجودہ مہنگائی کا تفصیلی جائزہ لینے اور غور کرنے کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے۔ ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے زائد مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے نئے نرخ مقرر کر دیئے۔

پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی

حکام نے کہا کہ نظرثانی شدہ نرخ حکومت کو منظوری کے لیے بھیجے گئے تھے اور مہنگائی کے حساب سے ایڈجسٹمنٹ کی عکاسی کرتے ہیں۔

 
 
 

متعلقہ مضامین

  • ایکسائز نمبر پلیٹ اور اسمارٹ کارڈز کی ڈیلیوری فیس کا اعلان
  • سرگودھا : الیکٹرک بس سروس کا آغاز، مریم نواز کا عوام کیلئے مفت سفری سہولت کا اعلان
  • سندھ حکومت ہزاروں گاڑیوں کی نمبر پلیٹ جاری نہ کرسکی، مدت میں مزید توسیع نہ کرنیکا فیصلہ، شہریوں کو تشویش
  • سندھ میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کا منصوبہ
  • ایم جی پاکستان کی بڑی پیشکش: الیکٹرک گاڑیوں پر 13 لاکھ روپے سے زائد کی زبردست رعایت
  • الیکٹرک گاڑیوں کیلئے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام پر اے ای آٹو کمپنی حکام کی سندھ کے وزراء سے ملاقات
  • الیکٹرک گاڑیوں کیلیے چارجنگ اسٹیشنز کا قیام، شرجیل میمن کی چینی کمپنی کے حکام سے ملاقات
  • پنجاب ؛ تعلیمی بورڈزنے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا
  • سی ایم پنجاب گرین کریڈٹ پروگرام کے تحت ای بائیکس کی رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ
  • ای بائیکس رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ