ایف آئی ایچ نیشنز کپ، نیوزی لینڈ نے جنوبی کوریا کو شکست دیدی، کل 6 بجے پاکستان سے فائنل ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، کل (بروز ہفتہ) پاکستان اور نیوزی لینڈ فائنل میں ٹکرائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ایف آئی ایچ نیشنز کپ، فرانس کو ہراکر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا
اس سے قبل کوالا لمپور میں کھیلے گئے ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کو پینلٹی شوٹ آؤٹ میں 2-3 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے میچ کے ہیرو گول کیپر منیب الرحمٰن رہے جنہوں نے شوٹ آؤٹ میں فرانس کے 3 یقینی گول روک کر ٹیم کو کامیابی دلائی۔ رانا وحید اشرف، حنان شاہد اور افراز نے پاکستان کی جانب سے شوٹ آؤٹ میں گول اسکور کیے۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنز ہاکی کپ: پاکستان کو نیوزی لینڈ سے شکست، سیمی فائنل تک رسائی چانس پر
مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 3-3 گول سے برابر رہا۔ پاکستان اب ہفتہ کو فائنل میں نیوزی لینڈ یا کوریا میں سے کسی ایک کے خلاف مدِمقابل ہوگا۔
میچ کا آغاز دونوں ٹیموں کے محتاط کھیل سے ہوا، اور پہلے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔ اس دوران پاکستان کو ایک اور فرانس کو 4 پنالٹی کارنرز ملے، لیکن دونوں جانب سے دفاعی لائنز نے عمدگی سے گول روکے۔
فرانس نے دوسرے کوارٹر میں 25ویں منٹ میں زاویئر ایسمنژو کے شاندار فیلڈ گول کی بدولت برتری حاصل کی، جبکہ تیسری سہ ماہی کے آغاز میں وِکٹری شارلے نے دوسرا گول اسکور کرکے فرانس کی برتری کو دُگنا کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک آرمی کی کوششوں سے ہاکی اسٹیڈیم کراچی کی رونقیں دوبارہ بحال ہوگئیں
تاہم، گرین شرٹس نے حیران کن واپسی کرتے ہوئے صرف 5 منٹ میں 3 گول اسکور کرکے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ 7ویں منٹ میں افراز نے رانا وحید کی زبردست اسسٹ پر پہلا گول کیا، جس کے فوراً بعد وی اے آر پر نظرثانی کے بعد فرانس کو ملنے والا ایک پنالٹی کارنر منسوخ کر دیا گیا۔
اسی دوران پاکستانی ٹیم کو ایک پنالٹی کارنر ملا جسے سفیان خان نے کامیابی سے گول میں تبدیل کر کے مقابلہ 2-2 کر دیا۔ اس کے بعد محمد حمادالدین نے شاندار گول کر کے پاکستان کو 2-3 کی برتری دلا دی، جو تیسری سہ ماہی کے اختتام تک برقرار رہی۔
چوتھے اور آخری کوارٹر میں پاکستان نے برتری برقرار رکھنے کی کوشش کی، لیکن آخری 3 منٹ میں دفاعی غلطی کے باعث فرانس کو ایک اور پنالٹی کارنر ملا، جسے شارلے نے گول میں بدل کر اسکور برابر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پولو کے لیے مشہور ’شندور‘ میں سجا آئس ہاکی کا میلہ
59ویں منٹ میں پاکستان کو ایک اہم پنالٹی کارنر ملا، مگر سفیان خان کا شاٹ فرانسیسی ڈیفینڈر سے ٹکرا گیا اور موقع ضائع ہوگیا۔
تاہم پینلٹی شوٹ آؤٹ میں منیب الرحمان کی شاندار گول کیپنگ اور ٹیم کے بھرپور جذبے نے پاکستان کو کامیابی دلائی، جو اب نیشنز کپ کی ٹرافی جیتنے کے لیے فائنل میں اترے گا۔
نیشنز کپ ہاکی کے دوسرے سیمی فائنل میں 6 بجے جنوبی کوریا اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہوں گی، فاتح ٹیم فائنل میں 21 جون کی شام 6 بجے پاکستان سے ٹکرائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان جنوبی کوریا سیمی فائنل فائنل نیشنز کپ ہاکی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان جنوبی کوریا سیمی فائنل فائنل نیشنز کپ ہاکی پنالٹی کارنر یہ بھی پڑھیں ایچ نیشنز کپ جنوبی کوریا شوٹ آؤٹ میں نیوزی لینڈ سیمی فائنل پاکستان کو فائنل میں فرانس کو کے لیے گول کی کو ایک
پڑھیں:
ساف انڈر17 فٹبال چیمپئن شپ، پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی
پاکستان نے ساف انڈر17 فٹبال چیمپئن شپ میں مالدیپ کو2-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری چیمپین شپ کےگروپ بی کے دوسرے میچ میں پہلے ہاف کے اختتام پر پاکستان کو1-4 کی برتری حاصل تھی۔
پاکستان کی جانب سے پہلا گول منصور احمد نے 12 ویں منٹ میں کیا۔ دوسرا اور تیسرا گول بھی منصور احمد نے 32 ویں اور 45 ویں منٹ میں اسکور کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
پاکستان کا چوتھا گول محمد عبداللہ نے پہلے ہاف کے اضافی وقت میں اسکور کیا۔
دوسرے ہاف میں پاکستان کا پانچواں گول محمد عبداللہ ہی نے59 ویں منٹ میں کیا۔
مالدیپ کی جانب سے پہلا گول علیان احمد نے 42 ویں منٹ میں اور دوسرا گول محمد شایان نے 70 ویں منٹ میں کیا۔
پاکستان نے اپنے پہلے گروپ میچ میں بھوٹان کو0-4 سے شکست دی تھی۔
گروپ مرحلے کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کا ٹکراؤ پیر کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔