خیبرپختونخوا میں ایک اور پولیو کیس سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق بنوں میں 33 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان میں سال رواں کے دوران سامنے آنے والے کیسز کی کل تعداد 12 ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان: دیامر سے رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ، ملک بھر میں تعداد 11 ہوگئی
این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ سال 2025 میں اب تک ملک بھر 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 6 کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے جو اب بھی پولیو کے حوالے سے حساس علاقہ ہے۔
مزید پڑھیے: ’خدا کے لیے بچوں کو پولیو سے بچائیں‘ 2025 کی تیسری انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح
علاوہ ازیں سندھ سے 4، پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان میں پولیو کا نیا کیس پاکستان میں سال رواں کے پولیو کیسز پولیو خیبر پختونخوا میں پولیو کیس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان میں پولیو کا نیا کیس پاکستان میں سال رواں کے پولیو کیسز پولیو خیبر پختونخوا میں پولیو کیس پولیو کیس
پڑھیں:
رواں سال مون سون ستمبر کے آخر تک رہنے کا امکان ہے: ماہرین موسمیات
— فائل فوٹوماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث موسموں کے پیٹرن تبدیل ہو رہے ہیں۔ ملک کے جنوبی حصوں میں رواں سال مون سون ستمبر کے آخر تک رہنے کا امکان ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ رواں سال مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی حصے پر کم اثرانداز ہو رہی ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں زیادہ تر ملک کے شمالی و بالائی علاقوں پر اثرانداز ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 10 اگست سے مون سون ہوا کا رخ ملک کے جنوبی حصے کی جانب ہو جائے گا۔ اگست کے وسط سے مون سون سسٹم جنوبی حصے پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال مون سون کا دورانیہ بھی بڑھ سکتا ہے۔ عام طور پر ملک کے جنوبی حصے میں مون سون 15 ستمبر کو ختم ہوجاتا ہے۔ تاہم رواں سال مون سون ستمبر کے آخر تک رہ سکتا ہے۔