خیبرپختونخوا میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ، رواں برس مجموعی تعداد 12 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
پشاور:
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا، جس کے بعد رواں برس اب تک ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں میں پولیس کا نیا کیس رپورٹ ہوا جو خیبرپختونخوا میں 2025 کا چھٹا پولیو کیس ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ متاثرہ بچہ بنوں کی یونین کونسل شمس خیل سے تعلق رکھتا ہے اور رواں سال ملک بھر میں پولیو کے مجموعی طور پر 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
رواں برس اب تک سندھ سے 4، پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک،ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جبکہ جنوبی خیبرپختونخوا پولیو کے خطرے کا مرکز بن گیا ہے جہاں رسائی کی رکاوٹیں ہزاروں بچوں کو ویکسین سے محروم رکھتی ہیں۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 2025 میں 3 قومی پولیو مہمات میں 45 ملین بچوں کو قطرے پلائے گئے، ان مہمات میں 4 لاکھ فرنٹ لائن ورکرز اور 2.
حکام والدین سے اپیل کرتے ہیں کہ ہر مہم میں بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں، پولیو لاعلاج مرض، صرف ویکسین سے بچاؤ ممکن ہے، ویکسین کا ہر قطرہ بچے کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کیس رپورٹ
پڑھیں:
ملک بھر میں آئندہ پیر سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی
—فائل فوٹومحکمۂ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ پیر سے موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق 4 سے 7 اگست تک کشمیر، گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور اسلام آباد میں بھی شدید بارش متوقع ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 6 اگست کو بلوچستان اور سندھ میں تیز بارشیں متوقع ہیں، موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیے اسلام آباد اور مری میں گرج چمک کے ساتھ بارش سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانیماہرینِ موسمیات نے رواں سال مون سون سیزن ستمبر کے آخر تک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
ماہرینِ موسمیات کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے باعث موسموں کے پیٹرن تبدیل ہو رہے ہیں۔
ماہرین نے بتایا کہ رواں سال مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی حصے پر کم اثر انداز ہو رہی ہیں، مون سون ہوائیں زیادہ تر ملک کے شمالی و بالائی علاقوں پر اثر انداز ہیں، 10 اگست سے مون سون ہوا کا رخ ملک کے جنوبی حصے کی جانب ہو جائے گا۔
ماہرین کے مطابق اگست کے وسط سے مون سون سسٹم جنوبی حصے پر اثر انداز ہو سکتا ہے، رواں سال مون سون کا دورانیہ بھی بڑھ سکتا ہے، عام طور پر ملک کے جنوبی حصے سے مون سون 15 ستمبر کو ختم ہو جاتا ہے تاہم رواں سال مون سون ستمبر کے آخر تک رہ سکتا ہے۔