data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ناران: خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام ناران میں برفانی تودا گرنے کے باعث لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 3 سیاح جاں بحق ہو گئے، حادثے نے نہ صرف ان کے اہل خانہ کو بلکہ ملک بھر میں سیاحت سے جڑے عوام کو گہرے دکھ اور صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 42 سالہ طاہر محمود، ان کا 13 سالہ بیٹا ابوبکر اور ابوبکر کا 22 سالہ ماموں زاد بھائی طیب شفیق شامل ہیں، تینوں افراد لاہور کے علاقے گنج بازار مغلپورہ کے رہائشی تھے اور چھٹیوں کے دوران سیر و تفریح کے لیے ناران آئے تھے۔

حادثے کی تفصیلات کے مطابق تینوں سیاح ناران میں ایک گلیشیئر کے قریب تصویریں بنانے میں مصروف تھے کہ اچانک برفانی تودا ان پر آ گرا، مقامی ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں گلیشیئر کے نیچے سے نکال تو لیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان طیب شفیق کے والد نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ 10 سے 12 گھنٹوں کے دوران میتیں لاہور منتقل کر دی جائیں گی، حادثے کے بعد مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

یہ افسوسناک واقعہ سیاحت کے شوقین افراد کے لیے ایک سنگین تنبیہ ہے کہ برفانی علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر گلیشیئرز یا خطرناک مقامات کے قریب جانا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ناران وادی میں ہر سال ہزاروں سیاح ملک بھر سے آتے ہیں، شدید موسم اور برفانی خطرات کے باعث ایسے حادثات وقتاً فوقتاً پیش آتے رہتے ہیں۔

حکام کی جانب سے متاثرہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی شہریوں کی بڑی تعداد نے اس المناک واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سیاحوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بھارت: ٹرک اور بس کے تصادم میں 21 مسافر ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251104-06-4

 

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ رونما ہوا، بس کو ٹرک کی زوردار ٹکر سے 21 مسافر ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آر ٹی سی بس کو پتھروں سے بھرے ہوئے ٹرک نے زوردار ٹکر ماری۔ تصادم کے بعد ٹرک کا بھاری کنکر بوجھ بس پر جا گرا، جس سے کئی مسافر اس کے نیچے دب گئے۔رپورٹس کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ بس کے پرخچے اْڑ گئے اور21 مسافر ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد مسافر شدید زخمی ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جبکہ امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔آر ٹی سی بس تاندور سے حیدرآباد جا رہی تھی جس میں تقریباً 70 مسافر سوار تھے، جن میں زیادہ تر طلبہ اور ملازمین شامل تھے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں خوفناک حادثہ رونما ہواتھا، جس کے نتیجے میں 17 بچوں سے 71 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس ٹرک اور موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد آگ کی نذر ہو گئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بس کو آگ نے پوری طرح سے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • ناظم آباد اور سعید آباد سے دو افراد کی لاشیں ملیں
  • بھارت: ٹرک اور بس کے تصادم میں 21 مسافر ہلاک
  • اٹلی: برفانی تودے کی زد میں آکر جرمن کوہ پیماؤں سمیت پانچ افراد ہلاک، دو زخمی
  • انٹارکٹکا : ہیکٹوریا گلیشیئر دو ماہ میں 50 فیصد سکڑ گیا، سمندری سطح میں خطرناک اضافہ
  • اٹلی ، برفانی تودہ گرنے سےباپ بیٹی سمیت 5 جرمن کوہ پیما ہلاک
  • اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 5 جرمن کوہ پیما ہلاک
  • لاہور،بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا،4افراد جاں بحق
  • بھارتی ریاست تلنگانہ میں المناک بس حادثہ، 20 افراد ہلاک
  • لاہور میں ٹریفک حادثہ: بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق
  • لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق