امریکی سرجن کا کارنامہ‘ 7 ہزار میل دور سے روبوٹک سرجری انجام دی
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے سرجن نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے افریقا میں پہلی بار کامیابی سے روبوٹک سرجری انجام دی، جسے طبی تاریخ کا اہم سنگ میل قرار دیا جارہا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق انگولا میں ایک کینسر کے مریض کی حالت بہتر ہورہی ہے۔ مریض براعظم افریقا میں کی جانے والی پہلی روبوٹک سرجری کے بعد خیریت سے ہے، جو امریکی سرجن نے 7ہزار میل دور سے انجام دی۔ یہ سرجری گلوبل روبوٹکس انسٹیٹیوٹ کے میڈیکل ڈائریکٹر ویپل پٹیل نے کامیابی سے انجام دی، جو امریکا کی ریاست فلوریڈا کے شہر سیلیبریشن میں واقع ایڈونٹ ہیلتھ اسپتال کا حصہ ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ہمارے ایٹمی ہتھیار پوری دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کر سکتے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک ایٹمی تجربات کر رہے ہیں، جنہیں کسی کو بتائے بغیر انجام دیا جا رہا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان، شمالی کوریا، روس اور چین ایٹمی تجربات کر رہے ہیں اور یہ تجربات زمین میں بہت گہرائی میں ہوتے ہیں، جس کے نتیجے میں صرف ہلکی سی لرزش محسوس ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے پاس اتنے ایٹمی ہتھیار ہیں کہ وہ پوری دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کر سکتا ہے۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ امریکا کبھی ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کرنا چاہتا، لیکن وہ ایٹمی تجربات کر کے اپنے ہتھیاروں کی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب چین نے امریکی صدر کے اس بیان کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ایک ذمہ دار ایٹمی ملک کی حیثیت سے چین کی ایٹمی حکمت عملی صرف دفاعی نوعیت کی ہے۔