وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، ایران اسرائیل بحران کے پرامن حل کی ضرورت پر زور
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلیفون پر گفتگو کی، اس موقع پر وزیراعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے ایران اسرائیل بحران کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کی ہر کوشش میں تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
وزیر اعظم نے پاک بھارت جنگ کا خطرہ ٹالنے پر وزیر خارجہ مارکو روبیو کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔
انکا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق مثبت بیانات جنوبی ایشیا میں امن کے لیے حوصلہ افزا ہیں۔ پاکستان بھارت سے تمام تصفیہ طلب امور پر بامعنی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر، سندھ طاس معاہدے، تجارت اور انسداد دہشتگردی پر بھی بات چیت ہونی چاہیے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر، سندھ طاس معاہدے، تجارت اور انسداد دہشتگردی پر بھی بات چیت ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کو تجارت، توانائی، آئی ٹی اور معدنیات میں تعاون بڑھانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، پاکستانی مستقل مندوب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا ایران اور اسرائیل کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ ایرانی عوام کے خلاف اسرائیل نے بلاجواز جنگ مسلط کی، ایرانی وزیرخارجہوزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ملک بھر سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعظم نے بی ایل اے، ٹی ٹی پی اور دیگر شدت پسند گروہوں کےخلاف کارروائی جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔
امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ امریکا ہر قسم کے دہشتگردی خطرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے مکمل تعاون کرے گا۔
وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے ملاقات کو مثبت قراردیا اور پاکستان امریکا تعلقات کو عملی تعاون میں بدلنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دہرائی اور امریکی وزیرخارجہ کو بھی جلد پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔
امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کی خطے میں امن کےلیے کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان ایران کیساتھ اپنے قریبی تعلقات کے ذریعے خطے میں قیام امن میں کردار ادا کرتا رہے، امریکا علاقائی اور عالمی امن و استحکام کیلئے پاکستان سے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ
پڑھیں:
ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جوہری طاقت حاصل کرنے کا پور احق ہے، شہباز شریف
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال غزہ سے کچھ مختلف نہیں، دن رات کشمیریوں کا خون بہایا جا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر کی وادیاں کشمیریوں کے خون سے سرخ ہو چکی ہیں، کشمیر کی آزادی کے بغیر تحریک آزادی مکمل نہیں ہوگی، پاکستان نے ہمیشہ کشمیر کیلئے آواز اٹھائی اور اٹھاتا رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران کی لیڈرشپ اور فوج نے بہادری کیساتھ اسرائیل کا مقابلہ کیا، ایرانی میزائلوں کی بارش نے اسرائیلی ڈیفنس سسٹم کو بے نقاب کردیا، ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جوہری طاقت حاصل کرنے کا پورا حق حاصل ہے، پاکستان ایران کے اصولی موقف کیساتھ کھڑا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں، صدر مسعود پزشکیان پہلی بار پاکستان تشریف لائے ہیں، ایرانی صدر کیساتھ سیر حاصل گفتگو ہوئی، تجارتی حجم کو 10ارب ڈالر تک لے جانے پر بات کی ہے، ایران کے صدر نے پاکستانی عوام کیلئے محبت بھرا پیغام دیا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے بغیر کسی جواز ایران کیخلاف جارحیت کی، پاکستان نے ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی، ایران کی لیڈرشپ اور فوج نے بہادری کیساتھ اسرائیل کا مقابلہ کیا، ایران کی لیڈرشپ نے ملک کا بھرپور دفاع کیا، ایرانی میزائلوں کی بارش نے اسرائیلی ڈیفنس سسٹم کو بے نقاب کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران کو پرامن مقاصد کیلئے جوہری توانائی کے حصول کا حق ہے، پاکستان ایران کے اصولی موقف کیساتھ کھڑا ہے، ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جوہری طاقت حاصل کرنے کا پورا حق حاصل ہے، دہشتگردی کیخلاف پاکستان اور ایران کا موقف ایک ہے، خطے میں امن اور ترقی کیلئے دہشتگردی کیخلاف ملکر اقدامات اٹھائیں گے، کسی قسم کی دہشتگردی کو برداشت نہیں کیا جا سکتا، ہمارے بارڈرز کئی سو کلومیٹر پر محیط ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فلسطین کیلئے آواز اٹھانے پر ایران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان نے بھی غزہ کیلئے بھرپور آواز اٹھائی، ایران کے سپریم لیڈر اور ایرانی صدر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں بدترین ظلم و ستم جاری ہے، اسرائیل فلسطین میں نومولود بچوں کو بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے، غزہ میں بے گناہ لوگوں کاخون بہایا جا رہا ہے، غزہ میں امداد کو روک دیا گیا، فاقہ کشی پر مجبور کر دیا گیا، آج پوری اسلامی دنیا کو یک زبان ہو کر غزہ کیلئے آواز اٹھانی چاہئے، غزہ میں امن کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لانا ہوں گی، غزہ کیلئے آواز نہ اٹھائی تو دنیا ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال غزہ سے کچھ مختلف نہیں، دن رات کشمیریوں کا خون بہایا جا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر کی وادیاں کشمیریوں کے خون سے سرخ ہو چکی ہیں، کشمیر کی آزادی کے بغیر تحریک آزادی مکمل نہیں ہوگی، پاکستان نے ہمیشہ کشمیر کیلئے آواز اٹھائی اور اٹھاتا رہے گا، ایران کے شکرگزار ہیں، آپ نے کشمیر کی آزادی کیلئے آواز اٹھائی، دوست وہ ہوتا ہے جو برے وقت میں ساتھ دے۔