Jasarat News:
2025-11-05@03:11:49 GMT

قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ

اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اور ہر متنفس کو جو کچھ بھی اْس نے عمل کیا تھا اْس کا پورا پورا بدلہ دے دیا جائے گا لوگ جو کچھ بھی کرتے ہیں اللہ اس کو خوب جانتا ہے۔ (اِس فیصلہ کے بعد) وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا تھا جہنم کی طرف گروہ در گروہ ہانکے جائیں گے، یہاں تک کہ جب وہ وہاں پہنچیں گے تو اس کے دروازے کھولے جائیں گے اور اْس کے کارندے ان سے کہیں گے ’’کیا تمہارے پاس تمہارے اپنے لوگوں میں سے ایسے رسول نہیں آئے تھے، جنہوں نے تم کو تمہارے رب کی آیات سنائی ہوں اور تمہیں اس بات سے ڈرایا ہو کہ ایک وقت تمہیں یہ دن بھی دیکھنا ہوگا؟‘‘ وہ جواب دیں گے ’’ہاں، آئے تھے، مگر عذاب کا فیصلہ کافروں پر چپک گیا‘‘۔ (سورۃ الزمر70تا71)

مسدد، یحییٰ، شعبہ، عمر بن سلیمان فرماتے ہیں کہ میں نے نبی اکرمؐ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ تعالیٰ اس شخص کو تر و تازہ رکھے جس نے ہم سے حدیث سنی اور اُسے یاد کیا یہاں تک کہ ُاسے آگے دوسروں تک پہنچایا پس بہت سے فقہ کے حامل ایسے ہیں جو اس کو زیادہ فقیہ لوگوں تک پہنچا دیں گے اور بہت سے فقہی مسائل کے واقف ایسے ہیں جو خود فقیہ نہیں ہیں۔سعید بن منصور، عبدالعزیز بن ابی حازم سے روایت ہے کہ نبی اکرمؐ نے فرمایا کہ خدا کی قسم تیری رہنمائی سے اگر اللہ تعالیٰ ایک آدمی کو ہدایت عطا فرمائیں تو یہ بات تمہارے لیے سرخ اونٹوں سے زیادہ بہتر ہے۔ (سنن ابو دائود)

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

گاڑی کے شیشوں پر منٹوں میں حیران کن فن پارے، پیٹرول پمپ پر کام کرنے والا نوجوان آرٹسٹ سوشل میڈیا پر وائرل

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان آرٹسٹ کو گاڑیوں کے شیشوں پر چند منٹوں میں فن پارے تخلیق کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پیٹرول پمپ پر کام کرنے والا یہ باصلاحیت نوجوان پیٹرول ڈلوانے کے لیے آنے والی گاڑیوں کے شیشوں پر مختلف کرداروں اور خوبصورت مناظر کی تصویریں بناتا ہے۔ اس کے فن کی باریکی اور مہارت دیکھ کر صارفین داد دیے بغیر نہیں رہتے۔

@sheroz.finger.arteuro art ooh✨✨

♬ Way down We Go – KALEO

نوجوان کے بنائے گئے آرٹ میں معروف کارٹون سمیت دیگر دلکش ڈیزائن شامل ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس نوجوان کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اس کی حوصلہ افزائی کی۔

بہت سے صارفین کا کہنا تھا کہ ایسے ہنرمند نوجوانوں کو مناسب مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں اور ملک کا نام روشن کریں۔

کئی صارفین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ٹیگ کیا کہ اس نوجوان کا فن ضائع نہیں ہونا چاہیے جبکہ چند صارفین کا خیال تھا کہ پاکستان میں ایسے بہت سا ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

فن پارے نوجوان آرٹسٹ ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

  • قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہ ﷺ
  • سندھ طاس معاہدے کیخلاف ورزی،ایسے ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہونگے،صدر مملکت
  • ایسے اقدام سے گریز کیا جائے جو کشیدگی کا باعث بنے، بیرسٹر گوہر نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کردی
  • کراچی: پولیس اہلکار کے قتل پر سزائے موت پانے وا لا ملزم بری
  • ایسے شواہد موجود ہیں کہ بھارت اس بار سمندر کے راستے سے کوئی کارروائی کرسکتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • گاڑی کے شیشوں پر منٹوں میں حیران کن فن پارے، پیٹرول پمپ پر کام کرنے والا نوجوان آرٹسٹ سوشل میڈیا پر وائرل
  • صبا قمر نے الزامات عائد کرنے پر صحافی کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا
  • مرزا رسول جوہؔر کی یاد میں
  • عاشقان رسولﷺ کو غازی علم دین کے راستے کو اپنانا ہوگا، مفتی طاہر مکی
  • تجدید وتجدّْ