آج بروزہفتہ،21جون 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ جس کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ انشاءاللہ اس میں کامیابی کا امکان برقرار ہے اور نیت صاف رہی تو بہت کچھ حاصل کرنے میں کامیاب بھی رہیں گے، اچھا دن ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کی ایک بڑی کامیابی کسی وقت بھی آپ کے سامنے آ سکتی ہے۔ بس اس کو خودبخود چل کر آپ کے سامنے آسکتی ہےّ بعض افراد کی سمت بھی بدلنے کا امکان موجود ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج کچھ بہتری کے امکانات روشن ہیں۔کافی دنوں سے جن مشکلات میں پھنسے ہوئے تھے اس سے نکل جائیں گے۔ بس حقوق العباد کے حوالے سے آج خاص توجہ کی ضرورت ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
رکاوٹیں اب روزانہ کے حساب سے ختم ہو رہی ہیں۔ آپ کو اب ان اچھے دنوں سے فائدہ اٹھا لینا چاہیے اور محنت و لگن سے چلیں گے بہت جلد مطلوبہ نتائج حاصل کر سکیں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
صدقے کا عمل بھی جاری رکھیں۔ آپ پوری طرح بندش جیسی صورت حال سے نکلنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔ آپ کو چاہیے کہ سورئہ قلم کی آخری دو آیات صبح و شام ضرور پڑھیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر.


بار بار مشورہ دیا جا رہا ہے کہ ان افراد سے دور رہیں جن لوگوں نے ماضی میں آپ کو دھوکا دیا تھا۔ آپ اس طرف توجہ نہیں دے رہے ۔ غور کریں ورنہ بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
بیماری وغیرہ کو معمولی سمجھ کر نظر انداز نہ کریں۔ اس وقت آپ کی پوزیشن بہترنہیں ہے۔ مخالفین بھی اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں۔ آپ نقصان سے صرف رجوع الٰہی سے بچ سکتے ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
روزگار کا معاملہ بحکم اللہ مزید بہتری ہونے کی امید ہے۔ آپ جس کوشش میں لگے ہوئے تھے اس میں روز بروز بہتری آتی جا رہی ہے اور جلد ہی منزل کے قریب ہوں گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ چند دن خود کو منظر عام سے غائب رکھیں کیونکہ بلاوجہ کی پکڑ کا شکار ہو سکتے ہیں اور جو لوگ شرارتوں سے بعض نہیں آئیں گے وہ سخت نقصان اٹھائیں گے وارننگ ہے آپ کو۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو اچھا وقت مل رہا ہے تو آپ اس کی پروا نہیں کر رہے۔ پھر بعد میں پچھتاوا ہوتا ہے ابھی بھی وقت ہے اس اچھے وقت کی قدر کریں۔ آج بڑا ہی خاص دن ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
مخالف آپ کو روک رہے ہیں اور حالات بہترین ہیں۔ فیصلہ آپ نے کرنا ہے کہ کس طرح اس سے فائدہ اٹھایا جا سکے اور یاد رکھیں یہ تبدیلی کے حوالے سے بھی اہم دن ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ستاروں کی اتنی اچھی چال سے بھی آپ کا فائدہ نہیں اٹھا سکے تو پھرکب اٹھائیں گے۔ اس اچھے وقت کی قدر کریں اور رسک لے کر اپنی پوزیشن کو مضبوط کرلیں تو بہتر ہے آپ کے لئے۔

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

غزہ میں کسی کو بھوکا نہیں دیکھنا چاہتے، وہاں بہت برا ہو رہا ہے؛ امریکی صدر ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے غزہ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم غزہ میں کسی کو بھوکا نہیں دیکھنا چاہتے، وہاں بہت برا ہو رہا ہے"۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی حالات پر اظہار خیال کیا، ٹرمپ نے نے کہا کہ غزہ میں کسی کو بھوکا نہیں دیکھنا چاہتے وہاں بہت برا ہو رہا ہے، صدر ٹرمپ نے بتایا کہ امریکی ایلچی غزہ میں خوراک کی فراہمی کے حوالے سے کام کر رہے ہیں اور انسانی بنیادوں پر امداد پہنچانے کی کوششیں جاری ہیں۔

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ "اس جنگ میں بھاری جانی نقصان ہو رہا ہے، اگر روس نے جنگ نہ روکی تو اس پر مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔" انہوں نے یوکرین کی خودمختاری کی حمایت کرتے ہوئے جنگ کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ پڑھیں:ٹرمپ کے مشیر کا بھارت پر روسی تیل خرید کر یوکرین جنگ میں معاونت فراہم کرنے کا الزام

ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک کے درمیان جنگیں رکوائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم نے پاک بھارت جنگ جیسے کئی بحرانوں کو سفارتی ذرائع سے روکا۔"

امریکی معیشت پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے سابق امریکی صدر جو بائیڈن پر تنقید کی اور کہا کہ "بائیڈن نے معیشت کے متعلق گمراہ کن اعداد و شمار دیے، جو عوام کو دھوکا دینے کے مترادف ہیں۔"

متعلقہ مضامین

  • کپتان کی گرفتاری کی برسی، رہائی کے لیے ختم شریف ٹرائی کریں
  • کراچی میں اگلےتین روز کے لیے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
  • شہروں میں بڑھتے ہوئے رہائشی مسائل اور غیر محفوظ تعمیرات
  • راولپنڈی میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 34 ہو گئی
  • غزہ میں کسی کو بھوکا نہیں دیکھنا چاہتے، وہاں بہت برا ہو رہا ہے؛ امریکی صدر ٹرمپ
  • عمران خان کی گرفتاری پر 5؍ اگست کویومِ سیاہ
  • ’تضحیک بند کریں، انسانیت دکھائیں‘ جگن کاظم اپنے ہی مداحوں پر کیوں برس پڑیں؟
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • اسپیس ایکس: ’کریو 11‘بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گیا، استقبال کیسا ہوا؟
  • خیال رکھنا…