اسرائیلی حملوں کے بعد قطر کا مغربی ممالک کو گیس بحران کا انتباہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
دوحہ/لندن(نیوز ڈیسک) اسرائیلی حملوں کے بعد قطر نے مغربی ممالک کو گیس بحران کی تنبیہ کی ہے۔قطر ی وزیرتوانائی کا کہنا ہے کہ توانائی کمپنیاں امریکا، برطانیہ اور یورپی حکومتوں کو گیس سپلائی کو لاحق خطرات سے آگاہ کریں۔قطر نے اسرائیل کی جانب سے ایران کے گیس فیلڈ پر حملے کے بعد توانائی کی بین الاقوامی کمپنیوں سے ہنگامی بات چیت کی۔ یہ بات انڈسٹری ذرائع اور خطے میں موجود ایک سفارتکار نے بتائی۔قطر انرجی کے سی ای او اور توانائی کے وزیر سعد الکعبی نے کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ امریکہ، برطانیہ اور یورپی حکومتوں کو قطر سے گیس برآمدات اور عالمی گیس سپلائی کو درپیش بڑھتے خطرات سے آگاہ کریں۔قطر کی مائع قدرتی گیس (LNG) کی سپلائی میں تعطل سے دنیا کی تقریباً 20 فیصد گیس فراہمی متاثر ہو سکتی ہے، کیونکہ قطر دنیا کے سب سے بڑے گیس ذخیرے سے برآمدات کرتا ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
روس میں پھر 7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا انتباہ، قریبی آتش فشاں بھی 600 سال بعد پھٹ پڑا
روس میں پھر 7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا انتباہ، قریبی آتش فشاں بھی 600 سال بعد پھٹ پڑا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز
روسی وزارت برائے ہنگامی خدمات (ایمرجنسی سروس) نے کہا ہے کہ روس کے مشرقی علاقے کمچاتکا کے قریبی کرل جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے، جس کے بعد 3 علاقوں میں سونامی کی لہروں کا امکان ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو روس کی وزارت نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر کہا کہ متوقع لہروں کی اونچائی کم ہے، لیکن پھر بھی شہری ساحل سے دور رہیں۔
بحرالکاہل سونامی وارننگ سسٹم (جس نے زلزلے کی شدت 7.0 ریکارڈ کی) نے کہا کہ زلزلے کے بعد کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی، امریکی جیولوجیکل سروے نے بھی زلزلے کی شدت 7.0 بتائی ہے۔
روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’آر آئی اے‘ اور سائنس دانوں نے اتوار کو اطلاع دی کہ رات گئے کمچاتکا کے کرشینینیکوف آتش فشاں میں 600 سال بعد پہلی بار دھماکا ہوا۔
یہ دونوں واقعات گزشتہ ہفتے مشرقی روس میں آنے والے 8.8 شدت کے بڑے زلزلے سے جُڑے ہو سکتے ہیں، جس کے بعد فرانس پولینیشیا اور چلی تک سونامی وارننگز جاری کی گئی تھیں، اور کمچاتکا کے سب سے سرگرم آتش فشاں کلیوچیفسکایا کے پھٹنے کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔
کُرِل جزائر کمچاتکا جزیرہ نما کے جنوبی کنارے سے شروع ہوتے ہیں، روسی سائنس دانوں نے بدھ کو خبردار کیا تھا کہ اس علاقے میں آئندہ کئی ہفتوں تک طاقتور آفٹر شاکس آ سکتے ہیں۔
آر آئی اے نے کامچاتکا آتش فشاں دھماکوں کے جوابی ٹیم کی سربراہ، اولگا گیرینا کے حوالے سے کہا کہ یہ کرشینینیکوف آتش فشاں کے 600 سال بعد ہونے والے دھماکے کی تاریخی طور پر تصدیق شدہ پہلی مثال ہے۔
انسٹیٹیوٹ آف وولکینالوجی اینڈ سیسمولوجی کے ٹیلی گرام چینل پر اولگا گیرینا نے کہا کہ کرشینینیکوف آتش فشاں پھٹنے کا واقعہ آخری بار 1463 کے 40 برس کے اندر پیش آیا تھا، اور اس کے بعد سے کوئی دھماکا ریکارڈ نہیں ہوا۔
روس کی وزارت ہنگامی خدمات کی کمچاتکا شاخ نے کہا کہ آتش فشاں پھٹنے کے بعد 6 ہزار میٹر (3.7 میل) بلند راکھ کے بادل کو ریکارڈ کیا گیا ہے، اس آتش فشاں کی اونچائی ایک ہزار 856 میٹر ہے۔
وزارت نے ٹیلی گرام پر کہا کہ راکھ کا بادل مشرق کی طرف بحر الکاہل کی سمت جا رہا ہے، اس کے راستے میں کوئی آبادی نہیں ہے۔
وزارت نے کہا کہ آتش فشاں کے پھٹنے کو نارنجی ایوی ایشن کوڈ دیا گیا ہے، جو ہوائی جہازوں کے لیے خطرے کی بلند سطح کی نشاندہی کرتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربنوں پولیس چوکی پر حملہ کرنے والے 3 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی، ایک اہلکار شہید بنوں پولیس چوکی پر حملہ کرنے والے 3 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی، ایک اہلکار شہید ایف بی آر کا سیلز ٹیکس میں بے ضابطگیوں پر ایکشن، 11 ہزار سے زائد کمپنیوں کو نوٹسز جاری سی ڈی اے کی جانب سے ایرانی صدر کے استقبال میں مثالی انتظامات، شہر کو جھنڈوں اور خوبصورت لائٹس سے سجا دیا گیا عمران خان نے ڈیل کی آفر لے جانے پر علی امین پر جوتی اٹھا لی تھی، سہیل وڑائچ کا انکشاف حماس نے ہتھیار ڈالنے کو فلسطین کی آزادی سے مشروط کردیا پاکستان کے بعد کمبوڈیا نے بھی ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم