پاکستان میں بڑی طبی پیشرفت، جگر کا پہلا کامیاب ٹرانسپلانٹ
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال میں پاکستان کی تاریخ کا ایک انقلابی آپریشن کیا گیا، جس میں پہلی بار ایک خاتون کا کینسر سے تباہ شدہ جگر مکمل طور پر نکال کر اُس کے شوہر کا زندہ جگر کامیابی سے پیوند کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:جگر کی چربی ختم کرنے کے لیے یہ زبردست قہوہ پیجیے
میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ خاتون کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ آنت کے کینسر کا شکار تھیں، جس نے ان کے جگر کو شدید متاثر کر دیا تھا۔
سرجنز نے پورا متاثرہ جگر نکال کر شوہر کے جگر کا بایاں حصہ منتقل کیا۔ اس پیچیدہ سرجری کے بعد خاتون کی صحت بحال ہو گئی ہے اور اب وہ معمول کی زندگی گزار رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:غذائیں ہوں یا دوائیں، اعتدال اپنائیں جگر بچائیں
یہ کامیابی پاکستان کے طبی شعبے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، کیونکہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ملک کے اندر بھی کینسر اور جگر کی پیچیدہ سرجریاں ممکن ہیں اور اب ان کے لیے بیرونِ ملک جانے کی ضرورت نہیں رہی۔
شفا انٹرنیشنل اسپتال کی اس کارکردگی سے یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ ملک میں جدید طبی سہولیات کا دائرہ مزید وسیع ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹرانسپلانٹ جگر جگر ٹرانسپلانٹ شفا انٹرنیشنل شفا انٹرنیشنل اسپتال لیور لیور ٹرانسپلانٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹرانسپلانٹ جگر ٹرانسپلانٹ شفا انٹرنیشنل شفا انٹرنیشنل اسپتال لیور لیور ٹرانسپلانٹ شفا انٹرنیشنل کے لیے
پڑھیں:
ایف بی آر اصلاحات پر پیشرفت، ٹیکس کلیکشن میں بہتری قابل اطمینان ہے: وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں جاری اصلاحاتی عمل کا ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹیکس اصلاحات اور کسٹم کلیئرنس کے نظام میں بہتری پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کلیکشن اور جی ڈی پی کے تناسب میں اضافہ حکومت کے لیے خوش آئند ہے۔ انہوں نے ایف بی آر میں جاری اصلاحات کو مستقل اور مؤثر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ جاتی رکاوٹوں اور سرخ فیتے کا خاتمہ ضروری ہے۔
وزیراعظم نے زور دیا کہ کسٹم کلیئرنس میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جائے تاکہ کارروائیوں میں وقت کی بچت ہو، اور اصلاحاتی اقدامات کو پورے ملک میں یکساں طور پر نافذ کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: ڈیجیٹل معیشت کی طرف قدم: وزیراعظم نے ایف بی آر میں ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری دیدی
انہوں نے کہا کہ ٹیکس کلیکشن کے اہداف حاصل کرنے کے لیے وفاق اور صوبوں کو مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا، اور پہلے سے عائد ٹیکسز کے مؤثر نفاذ سے کلیکشن میں مزید بہتری آئے گی۔
وزیراعظم نے ہدایت دی کہ ٹیکس اصلاحات سے متعلق عوامی آگاہی بڑھانے کے لیے وزارت اطلاعات و نشریات کی مدد سے ایف بی آر اور کسٹمز اپنی صلاحیت میں اضافہ کریں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے ماہ (جولائی) میں ٹیکس ہدف مکمل کرلیا ہے، جبکہ کسٹم کلیرنس کے لیے ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشنز اور فیس لیس نظام کے نفاذ پر بھی پیشرفت جاری ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر انکم ٹیکس گوشواروں کا آن لائن فارم اردو زبان میں بھی دستیاب کر دیا گیا ہے، جس سے 84 فیصد فائلرز مستفید ہوں گے۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، چیئرمین ایف بی آر، اٹارنی جنرل اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انکم ٹیکس گوشوارے ایف بی آر وزیراعظم محمد شہباز شریف