پنجاب حکومت کا دیہات میں بسنے والی غریب خواتین کو بھینسیں اور گائیں دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا جنوبی پنجاب کے دیہات میں رہنے والی خواتین کے لئے ایک اور تاریخ ساز قدم، دیہات میں رہنے والی غریب بیوہ خواتین کو بھینسیں اور گائیں دی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے غریب اور نادار دیہی خواتین کے لئے بہتر ذریعہ روزگار کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس کے تحت جنوبی پنجاب کے 12 اضلاع میں 2 ارب روپے سے 11 ہزاردیہی خواتین کو بھینسیں اور گائیں دی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے بے مثال پروگرام کے پہلے مرحلے میں 4870 مویشی دیئے جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک اثاثہ جات پروگرام کا مقصد دودھ کی پیداوار میں اضافہ اور دیہی خواتین کے لئے گھر بیٹھے روزگار کا اہتمام ہے۔
وزیراعلیٰ لائیو سٹاک اثاثہ جات پروگرام کے تحت ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، راجن پور، لیہ اور کوٹ ادو میں دیہی خواتین کو فری مویشی ملیں گے۔ ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، رحیم یار خان اور بہاولپور میں بھی دیہی خواتین کو بہتر ذریعہ معاش کے لئے مفت مویشی دیے جائیں گے۔
55سال تک عمر کی مطلقہ اور بیوہ غریب خواتین گھر بیٹھے ایپ کے ذریعے بھی اپلائی کر سکتی ہیں۔ دیہی خواتین مفت مویشی حاصل کرنے کے لئے شفاخانہ حیوانات میں وزیراعلیٰ سہولت ڈیسک سے بھی رابطہ کر سکتی ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ دیہات اور شہروں میں غربت کا فرق مٹانا ہمارا عزم ہے، معاشی ترقی دیہات میں رہنے والی بیٹی کا بھی حق ہے، شہروں اور دیہات میں مساوی معاشی مواقع فراہم کررہے ہیں، عورت شہر میں ہویا دیہات میں، تعلیم، صحت اور روزگار اس کا بنیادی حق ہے۔
مزیدپڑھیں:گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں حیران کن اضافہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: دیہی خواتین دیہات میں خواتین کو مریم نواز کے لئے
پڑھیں:
گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش، وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونت کی یقین دہانی
فوٹو: سوشل میڈیا
پنجاب میں گوگل کی جانب سے گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروادی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی کےاعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، کمپنی نے پنجاب میں لیپ ٹاپ کی تیاری کی پیشکش کردی۔
ملاقات میں بتایا گیا کہ گوگل کروم بک میں 3 بڑے اور اہم سافٹ ویئر بھی انسٹال کیے جائیں گے، لیپ ٹاپ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی ٹول کٹ اور اے آئی جیمنائی انسٹال کرنے کا بھی بتایا۔
وزیر اعلیٰ پنجا ب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس حب بنانا ہمارا عزم ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بنیادی تعلیم کا حصہ بنانے پر کام کر رہے ہیں۔
گوگل فار ایجوکیشن کے وفد نے تعلیم اور خاص طور پر بچیوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم دینے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کو متاثر کن قرار دیا۔