مرتضیٰ وہاب نے خط میں کہا کہ پاکستان کی مجموعی برآمدات میں سب سے بڑا حصہ کراچی کا ہے، کراچی ملک کی 55 فیصد برآمدات کا مرکز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال کو خط لکھ دیا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال کو لکھے خط میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر جام کمال ای ڈی ایف بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، وفاق کی جانب سے کراچی کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے، کراچی کو ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈز سے کوئی خاطر خواہ رقم نہیں ملی۔ میئر کراچی نے اپنے خط میں مطالبہ کیا کہ ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈز کی مد میں کراچی کیلئے خصوصی رقم مختص کی جائے، کراچی کی ترقی سے پاکستان کی ترقی جڑی ہے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے خط میں کہا کہ پاکستان کی مجموعی برآمدات میں سب سے بڑا حصہ کراچی کا ہے، کراچی ملک کی 55 فیصد برآمدات کا مرکز ہے۔ وفاقی وزیرِ محنت کو لکھے گئے خط میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ دیگر شہروں میں کی گئی سرمایہ کاری کی تفصیلات کراچی کے ساتھ بھی شیئر کی جائیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میئر کراچی وفاقی وزیر برا مدات وہاب نے

پڑھیں:

ایران کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں: اسحاق ڈار

اسحاق ڈار—فائل فوٹو

نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ایران بزنس فورم کا انعقاد خوش آئند ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون سے متعلق بزنس فورم سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔

نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات مذہبی اور ثقافتی رشتے میں بندھے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ دو طرفہ تجارت کا حجم 10 ارب ڈالرز بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، دو طرفہ تجارت کے دستیاب مواقع سے بھرپور استفادہ کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ دونوں ملک تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں گے، ایران اور پاکستان ایس سی او اور ای سی او فورم پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو بہترین ماحول کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہیں، پاکستان کے تمام معاشی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • قومی کرکٹر اسامہ میر مسلسل نظر انداز ہونے پر مایوس
  • حب ڈیم سے کراچی کیلئے پانی لانے والی نئی نہر کی پرانی ویڈیوز پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، مرتضیٰ وہاب
  • پاکستان مارٹ: برآمدات کے فروغ کے لیے یو اے ای میں وزارت تجارت کا انقلابی اقدام
  • وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی ملاقات ، تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • چین مسلسل 12 سال سے دنیا کی سب سے بڑی صنعتی روبوٹ مارکیٹ برقرار رکھے ہوئے ہے، چینی میڈیا
  • چین کی خدمات کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت 3887.26 بلین یوآن تک پہنچ گئی
  • کراچی چلتا ہے تو یہ ملک چلتا ہے، جامعہ کراچی اس شہر کا مرکز ہے، خالد مقبول صدیقی
  • کراچی؛ گلشنِ مزدور میں ہوٹل پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
  • پیپلز پارٹی عوام کے درمیان بیٹھ کر مثالی خدمت کرنے کی کوشش کر رہی ہے، مرتضیٰ وہاب
  • ایران کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں: اسحاق ڈار