میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال کو خط
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب اور وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال—فائل فوٹوز
کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال کو خط لکھ دیا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال کو لکھے خط میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر جام کمال ای ڈی ایف بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔
خط میں کراچی کے میئر کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے کراچی کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے، کراچی کو ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈز سے کوئی خاطر خواہ رقم نہیں ملی۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بین الاقوامی ادارے کی جانب سے کراچی کو رہنے کے لیے بدترین شہروں کی فہرست میں شامل کرنے کو مسترد کر دیا۔
میئر کراچی نے اپنے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈز کی مد میں کراچی کے لیے خصوصی رقم مختص کی جائے۔ کراچی کی ترقی سے پاکستان کی ترقی جڑی ہے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے خط میں کہا ہے کہ پاکستان کی مجموعی برآمدات میں سب سے بڑا حصہ کراچی کا ہے، کراچی ملک کی 55 فیصد برآمدات کا مرکز ہے۔
وفاقی وزیرِ محنت کو لکھے گئے خط میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ دیگر شہروں میں کی گئی سرمایہ کاری کی تفصیلات کراچی کے ساتھ بھی شیئر کی جائیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میئر کراچی مرتضی تجارت جام کمال وفاقی وزیر کراچی کے وہاب نے
پڑھیں:
ہم نے کشمیر کی آزادی کی جنگ کراچی کی گلیوں میں لڑی ہے: مصطفیٰ کمال
’جیو نیوز‘ گریبوفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم نے کشمیر کی آزادی کی جنگ کراچی کی گلیوں میں لڑی ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے کراچی کو بھی میدان جنگ بنایا ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آج کراچی را کے تسلط سے آزاد ہے، اللّٰہ کا شکر ہے کہ کراچی سے را کی قتل و غارت گری کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے۔