سانحہ 12 مئی: سابق میئر کراچی وسیم اختر و دیگر ملزمان عدالت میں پیش
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
کراچی:
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 12 مئی کے 6 مقدمات میں آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ 12 مئی کے 6 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم کے رہنما و سابق میئر کراچی وسیم اختر و دیگر ملزمان پیش ہوئے۔
شریک ملزم ذاکر حسین کے انتقال سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا گیا۔ وکیل صفائی سے نے موقف دیا کہ ملزم ذاکر حسین بیماری کے باعث انتقال کرچکے ہیں۔
ملزم ذاکر حسین کا نام مقدمات سے نکالا جائے۔ تفتیشی افسر نے ملزم ذاکر حسین کی موت سے متعلق ڈیتھ سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کردیا۔ عدالت نے ملزم ذاکر حسین کا نام مقدمات سے الگ کرنے کی ہدایت کردی۔
پراسکیوشن کی جانب سے گواہ عدالت میں پیش نہ ہوسکے، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے مقدمات کی سماعت 12 جولائی تک ملتوی کردی۔
پولیس کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر سمیت 20 سے زائد ملزمان نامزد ہیں۔ ملزمان کیخلاف ایئر پورٹ پولیس نے 2007 میں مقدمات درج کئے تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملزم ذاکر حسین عدالت نے
پڑھیں:
مزدورکی کم ازکم تنخواہ کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرسیکرٹری لیبرسے جواب طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) لاہورہائیکورٹ نے عام مزدور کی کم از کم تنخواہ 37000 روپے مقرر کرنے کے حکومتی اعلان پر نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔جسٹس خالد اسحاق نے منوں انڈسٹریز سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت کی۔(جاری ہے)
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت جلد نوٹیفکیشن جاری کرے گی اور سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، جس پر عدالت نے سماعت چند روز کے لیے ملتوی کر دی۔
درخواست گذاروں کا موقف تھا کہ حکومت پنجاب نے بجٹ میں مزدور کی کم از کم تنخواہ 37000 روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا مگر اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا۔ انڈسٹریز حکومتی اعلان کے مطابق ادائیگیاں کر رہی ہیں، لیکن سرکاری نوٹیفکیشن کے بغیر وہ اس تنخواہ کی پابند نہیں۔درخواست گذاروں نے استدعا کی کہ مہنگائی کے اس دور میں 22000 روپے ماہانہ اجرت ناکافی ہے، لہذا عدالت صوبائی حکومت کو فوری نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔